ہول سیل فروٹ مارکیٹ کے مسائل فوری حل کئے جائیں، شیخ عامر وحید

سی ڈی اے لیز کی تجدید کے طریقہ کار کو آسان بنائے، بابو محمد علیم

جمعہ 18 مئی 2018 21:38

ہول سیل فروٹ مارکیٹ کے مسائل فوری حل کئے جائیں، شیخ عامر وحید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر شیخ عامر وحید کی قیادت میں آئی الیون فور اسلام آباد کا دورہ کیا اور انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس کے نومتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔بابو محمد علیم انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس کے صدر ، طاہر ایوب جنرل سیکرٹری، حاجی نادر خان اور حاجی دلاور خان سینئر نائب صدور، حافظ عبدالوحید اور سید ولی جان نائب صدور، چوہدری ذوالفقار احمد اڈیشنل جنرل سیکرٹری ، احسان اللہ خان سیکرٹری فنانس، چوہدری اظہار رائوف سیکرٹری اطلاعات اور سید افضل بخاری جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔

وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا، فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک، میاں اکرم فرید، محمد اعجاز عباسی، چوہدری وحید الدین، احمد مغل، راجہ عبدالمجید، خالد چوہدری ، افتخار انور سیٹھی، محمود احمد وڑائچ، اشفاق چھٹہ، شیخ عبدالوحید، طاہر محمود، شیراز احمد صدیقی،سید عادل انیس اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ اسلام آباد کی ہول سیل فروٹ مارکیٹ راولپنڈی و اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کی فروٹ و سبزی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان اور سنٹرل ایشیائی ممالک کی طرف سبزیوں و پھلوں کی برآمدات کو بھی فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے لہذا انہوں نے سی ڈی اے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فروٹ مارکیٹ کے اہم مسائل کو حل کرنے کی طرف فوری توجہ دیں تا کہ یہ مارکیٹ کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات کو مزید بہتر کرنے میں فعال کردار ادا کرے۔

انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو یقین دہانی کرائی کہ چیمبر فروٹ مارکیٹ کے مسائل حل کرانے میں بھرپور تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزمرہ اشیاء کی مہنگائی کی ذمہ دار مارکیٹ کمیٹی ہے جس نے آئی الیون فور کو ہول سیل مارکیٹ سے ریڑھی بازار میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کا اختیار صرف ہول سیل مارکیٹ تک ہے جبکہ شہر بھر میں صنعتکاروں اور تاجروں کو لائسنس کیلئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔

ڈی ایم اے اور مارکیٹ کمیٹی کا کیس ہائی کورٹ میں ہے۔ انہوں نے چیف کمیشنر اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ عدالتی فیصلے تک لائسنس فیس کے لئے جاری کردہ غیر قانونی نوٹس فوری واپس لئے جائیں۔ انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس کے نومنتخب صدر بابو محمد علیم اور جنرل سیکرٹری طاہر ایوب نے اپنے خطاب میں مبارک باد پیش کرنے پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید، سینئر نائب صدر محمد نوید ملک ، نائب صدر نثار مرزا اور وفد کے دیگر اراکان کا شکریہ ادا کیا اور فروٹ مارکیٹ کو درپیش اہم مسائل سے آگاہ کیا۔

انہوںنے کہا کہ فروٹ مارکیٹ کی تاجر برادری کو سی ڈی اے سے پلاٹوں کی لیز کی تجدید کرانے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ ادارے نے اس عمل کو کافی مشکل بنایا ہوا ہے لہذا چیمبر سی ڈی اے کے ساتھ بات چیت کر کے لیز کی تجدید کے عمل کو آسان بنانے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ ماکیٹ میں کئی سالوں سے سی ڈی اے نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر فروٹ مارکیٹ میں صفائی کا نظام بہت ناقص ہے جس سے مارکیٹ میں کافی گندگی پائی جاتی ہے لہذا انہوں نے سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ فروٹ مارکیٹ کی ترقی اور صفائی کا نظام بہتر کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ