پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میں تیزی

پیر 21 مئی 2018 22:55

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میں تیزی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کوکاروبار حصص میں معمولی تیزی دیکھی گئی ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41900پوائنٹس کی سطح کو چھو کر 41600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیاجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں10ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر سرمایہ کار سرگرم رہے اور انہوں نے سیمنٹ ،فوڈز ،بینکنگ اور پیٹرولیم سیکٹرز کے حصص خریدنے میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41700،41800اور41900پوائنٹس کی3بالائی حد عبور کر گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ ان حد پر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس 41600پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا ۔

اسٹاک تجزیہ کارو ں کے مطابق گذشتہ ہفتے شیئرز مارکیٹ پانچوں کاروباری دن مندی کا شکار رہنے سے سرمایہ کاری تذبذب کا شکار تھے اور انہوں نے کم قیمت حصص کی خریداری تو کی مگر بعض اسٹاکس میں فروخت کا دبائو غالب آنے سے انڈیکس بلند سطح کو چھو کر واپس آگیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں25.13پوائنٹس بڑھ کر41648.65پوائنٹس پر جا پہنچا۔

کے ایس ای30انڈیکس 21.48پوائنٹس کے اضافے سے 20335.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30397.72پوائنٹس سے بڑھ کر 30445.27پوائنٹس پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 10ارب99کروڑ23لاکھ26ہزار662روپے کی تیزی سے 86کھرب51ارب 79کروڑ31لاکھ 95ہزار 337روپے ہو گیا ۔ملکی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 8کروڑ84لاکھ 58ہزارسے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گذشتہ جمعہ کو 8کروڑ28لاکھ 48ہزارسے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

حصص مارکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر325کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 126کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 179میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے فوجی سیمنٹ60لاکھ 45ہزار ،پاک الیکٹرون 59لاکھ27ہزار ،اینگرو پولیمر 55لاکھ35ہزار ،فوجی فوڈز لمیٹڈ36لاکھ41ہزار اور بینک آف پنجاب 34لاکھ4ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 87.00روپے کے اضافے سے 2000.00روپے ہو گئی اسی طرح اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 50.99روپے کے اضافے سے 1139.99روپے پر جا پہنچی جبکہ باٹا پاک اور سیمنس پاک کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 113.04روپے اور 17.60روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد باٹا پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر 2165.96روپے اور سیمنس پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1056.40روپے پر آگئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ