عید الفطر پر شہریوں کو بذریعہ ایس ایم ایس نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کا فیصلہ

شہری موصول ہونے والے ٹرانزیکشن نمبر کو متعلقہ بینک برانچ میں اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ پیش کرکے مطلوبہ نئے کرنسی نوٹس حاصل کر سکیں گے

بدھ 23 مئی 2018 21:34

عید الفطر پر شہریوں کو بذریعہ ایس ایم ایس نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لیے پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایس ایم ایس شارٹ کوڈ 8877 کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے جویکم جون سے 14جون تک جاری رہے گا۔۔عید الفطر کے موقع شہریوں کو نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا ئ بذریعہ ایس ایم ایس کیا جا رہا ہے جس کے لیے شہری 8877 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایک خالی جگہ اور اپنی منتخب برانچ کا کوڈ نمبر میسج کریں جس کے جواب میں شہری کو ٹرانزیکشن نمبر اور برانچ کا پتہ موصول ہوگا۔

شہری موصول ہونے والے ٹرانزیکشن نمبر کو متعلقہ بینک برانچ میں اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ پیش کرکے مطلوبہ نئے کرنسی نوٹس حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس نظام کے تحت ہر صارف کو دس روپے کے تین پیکٹ جبکہ پچاس روپے اور سو روپے کے نوٹ کا ایک ایک پیکٹ اسٹاک کی دستیابی کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔ایس بی پی بینکنگ سروسز کے مطابق یہ سروس 132شہروں کی 1533کمرشل بینک برانچوں سے دستیاب ہو سکے گی۔

ایس ایم ایس چارجز موبائل کمپنی کے قوائد کے مطابق لاگو ہوں گے جو 1.5 روپے پلس ٹیکس ہیں جبکہ صارفین کو ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک مرتبہ ہی نوٹ جاری کیے جائیں گے، زیادہ ایس ایم ایس کرنے پر مزید ٹرانزیکشن نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ مطلوبہ برانچ کا کوڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بینک ایسوسی ایشن اور متعلقہ بینکوں کی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن