بدلتے ہوئے عالمی حالات نے پاکستان اور روس کو حلیف بنا دیا ہے،ایف پی سی سی آئی

ہفتہ 26 مئی 2018 22:13

بدلتے ہوئے عالمی حالات نے پاکستان اور روس کو حلیف بنا دیا ہے،ایف پی سی سی آئی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے ساتھ علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا ضروری ہے۔ستر سال تک پاکستان کے سیاسی و تجارتی تعلقات کا جھکائو مغرب کی جانب رہا ہے مگر اب وقت آ گیا ہے کہ چین کے علاوہ ترکی اور روس سے بھی تعلقات بڑھائے جائیں۔

پاکستان اور روس کے مابین توانائی اور دیگر شعبوں میں دس ارب ڈالر سے زیادہ کے معاہدے ہیں جس سے دونوں ممالک قریب آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے اول نائب صدر سید مظہر علی ناصر، نائب صدر عاطف اکرام، چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل اور ساسی کی ڈائریکٹر جنرل ماریہ سلطان نے روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں منعقدہ اقتصادی فورم کے دوران روس کے تجارتی حکام اور کاروباری تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات نے پاکستان اور روس کو حلیف بنا دیا ہے اور وقت کے ساتھ دوستی گہری ہوتی جائے گی۔اس فورم میں فرانس اور روس کے صدور، جاپان کے وزیر اعظم، چین کے نائب صدراور آئی ایم ایف کی سربراہ سمیت بہتر ممالک سے پندرہ ہزار افرادنے شرکت کی جبکہ ایک سو ارب ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے گئے جس سے اس فورم کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔ فورم میں بھارت اور افریقی ممالک کی پولین بھی تھے مگر پاکستان کا کوئی پولین یا سٹال نہیں تھا جو حیرت ناک ہے۔ایف پی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال سے اس سالانہ فورم میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز