شنگھائی میں آٹومکینکا کے نام سے بین الاقوامی آٹونمائش رواں سال 28نومبرسے شروع ہوگی

اتوار 27 مئی 2018 16:30

․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) چینی شہرشنگھائی میں آٹومیکینکا کے نام سے بین الاقوامی آٹونمائش رواں سال 28نومبرسے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

نمائش تین روز تک جاری رہے گی جس میں آٹوموٹیوپارٹس،ایکویپمنٹ وسروس سپلائرز،چیسیز،باڈی چارچنگ اسیسیریز، انجن الیکٹرانکس،وہیکل لائٹنگ،وھیل اینڈ وھیل رمز،ٹائیرزریپئیرز اورآٹوکی صنعت سے وابستہ دیگر آلات اورخدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات اورخدمات کی نمائش کریں گی۔

ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) نے نمائش میں شرکت کی خواہش مندپاکستانی کمپنیوں کو 5جون تک درخواستیں دینے کی ہدایت کی ہے۔اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی فیس 2لاکھ 65ہزارروپے مقرر کی ہے۔نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu