ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس نے ’’ابھرتے ہوئے پاکستان میں ترقی کے لئے مواقع‘‘ کے موضوع پر مباحثہ کا انعقاد اور سیمنز ڈیلی گیشن کی میزبانی کی

پیر 28 مئی 2018 17:15

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس نے ’’ابھرتے ہوئے پاکستان میں ترقی کے لئے مواقع‘‘ کے موضوع پر مباحثہ کا انعقاد اور سیمنز ڈیلی گیشن کی میزبانی کی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی ای) نے ’’ابھرتے ہوئے پاکستان میں ترقی کے لئے مواقع‘‘ کے موضوع پر مباحثہ کا انعقاد اور سیمنز ڈیلی گیشن کی میزبانی کی۔ ابھرتے ہوئے پاکستان کا ایجنڈا وزارت تجارت نے تیار کیا ہے جس میں قومی تعمیر کی وسیع تر سرگرمیاں شامل ہیں اور اس سلسلے میں دیئے جانے والے عشائیہ میں پاکستان کے مستقبل کو نئی شکل دینے کے لئے تبدیلیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس کارپوریٹ ڈنر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، فعال ترجیحات کی حامل اور کاروباری شخصیات، پالیسی سازوں، تاجروں اور نوجوان اے سی سی اے ممبران نے اپنے خیالات پیش کئے ، اسلا آباد سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری افراد کو پاکستان میں موجودہ کاروباری خدشات کے ازالہ کے لئے اپنے نظریات اور موثر کاروباری ترجیحات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی وزیر مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نعیم زمیندار نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی نوجوان آبادی کے لئے بڑے مواقع پیش کرتا ہے اور ادارے انہیں روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ ملک کو ان اہم پیشرفتوں سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے تذویراتی سوچ کے حامل پروفیشنل اکائونٹنٹس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے کردار کے حوالے سے جب ہم بات کرتے ہیں تو دوسرا اہم رجحان پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہوتا ہے۔

یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو ہر شعبے کے کاروباروں میں مختصر، درمیانی اور طویل المدت تذویراتی مباحثوں پر غالب ہے۔ اس قسم کے اقدامات کے مستقبل میں مالیاتی امور پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے اعداد و شمار پر مبنی کاروباری ماحول کی وجہ سے ہمیں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کارپوریشنز کے لئے کس طرح کا ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔

سیمینز کی جانب سے شریک ہونے والے نمائندوں میں ایگزیکٹو وی پی گلوبل سلوشنز فار دی ڈریسر رینڈ بزنس ڈینیل ٹی سمپسن، سی ایف او سیمنز پاکستان عمر جلیل انور شامل تھے۔ ڈینیل ٹی سمپسن نے اس موقع پر کہا کہ یہ پاکستان میں ہونے والی ترقی اور اس کا مشاہدہ کرنے کے لئے بہترین وقت ہے جو اس نے گزشتہ کئی دہائیوں میں حاصل کی ہے۔ سیمنز ملک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کی جانب دیکھ رہا ہے۔ اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ سجید اسلم سمیت اے سی سی اے کی جانب سے نمائندوں نے مباحثوں میں اس بات کو دوہرایا کہ اے سی سی اے کے ارکان جی ڈی پی کی اوسط 7 فیصد نمو اور پاکستان کی درجہ بندی کو عالمی مسابقتی انڈیکس اور کاروباری آسانیوں کیلئے پچاس سرفہرست ممالک میں لانے کے لئے پرعزم ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن