کنزیومر الیکٹرانکس اور سستے موبائلز میں صنعتی موجد میزو نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن متعارف کرا دیا

پیر 28 مئی 2018 17:15

کنزیومر الیکٹرانکس اور سستے موبائلز میں صنعتی موجد میزو نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن متعارف کرا دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) کنزیومر الیکٹرانکس اور سستے موبائلز میں صنعتی موجد میزو نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن Flyme OS 7 جاری کر دیا ہے۔ میزو نے Flyme OS 7 میں یوزر انٹرفیس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے بعض سمارٹ فیچرز بالخصوص چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی اور دیگر بہت سی خصوصیات شامل کی ہیں۔ یہ نیا آپریٹنگ سسٹم نئے موبائل فونز میں دستیاب ہوگا جبکہ بہت سی پرانی ڈیوائسز کو بھی اس پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

Flyme OS 7 تقریباً 300 سے زائد نئے فنکشنز اور 1300 آپٹمائزیشنز پر مشتمل ہے۔ میزو نے نئے فیس ان لاک کے لئے لانچر میں معمولی تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ میزو سمارٹ فونز میں فنگر پرنٹ ریڈرز کی طرح تیزی سے 0.1 سیکنڈ میں کام کرتا ہے۔ کیمرے بھی اضافی اپ ڈیٹس حاصل کریں گے جس کے تحت آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی بیوٹی موڈ) کے ساتھ بغیر دھبوں کے سکن کو درست کیا جا سکتا ہے اور یہ عمر، عوامل اور سکن کی قسم کی بنیاد پر بذات خود ایڈجسٹ ہوگی جو فوری طور پر کام کرے گی لہذا صارفین اسے ویڈیو کالز میں بھی استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انتہائی قیمتی خصوصیت ’’فیس بیک ٹریک‘‘ ہے جس میں کیمرہ متعدد تصاویر لیتا ہے اور صارف کو ہر چہرے کیلئے بہتر اظہار کے انتخاب کے قابل بناتا ہے۔ اے آئی تھیم OneMind v2.0 کے ساتھ کام کر رہا ہے جس میں صارف کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے زیادہ بہتر کام کر رہا ہے اور عمومی طور پر صارف کے تجربہ کو بڑھاتا ہے۔ Flyme OS 7 ایپلی کیشن کو ایک چھوٹی فلوٹنگ ونڈو پر چلا سکتا ہے جو بعض ایپلی کیشنز کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ کے تجربہ کو بہتر بنائے گا۔

یہ نوٹ کرنا چاہئے کہ آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن یوزر انٹرفیس (یو آئی) میں نوٹیفیکیشن اور نئے اینی میشنز بھی فراہم کرتا ہے۔ لانچر میں تمام ایپلی کیشنز حروف تہجی کے اعتبار سے دیکھی جا سکتی ہیں اور صارف ان کی جگہ تبدیل کر سکتے ہیں۔ ایک نیا نائٹ موڈ کسی بھی ایپلی کیشن میں فعال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ارد گرد صارف کو ڈھونڈنے اور سایہ کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے زیادہ بہتر ہے۔

Flyme OS 7 میں ایپ انڈیکس کی سہولت بھی دی گئی ہے جو کسی بھی ایپلی کیشنز کی تلاش میں زیادہ معاون ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ نئے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ سمارٹ فون ایپلی کیشنز کو سمال فلوٹنگ ونڈو میں چلایا جا سکتا ہے جو بعض ایپلی کیشنز کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ کے تجربہ کو بہتر بنائے گی۔ Flyme OS 7 ایک نئے ڈیٹا ریسورس فیچرز سے لیس ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں صارفین اپنے فون ڈیٹا کو بچانے کیلئے ریکوری کا استعمال بھی کر سکتے ہیں اور ٹوٹی ہوئی سکرین کے فون ڈیٹا کے حصول کیلئے کسی دوسرے شخص کے فون سے میسجز بھیجے جا سکتے ہیں۔

میزو کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر رابطے کے مقصد کیلئے تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں مواصلاتی ٹیکنالوجی نے ترقی کی ہے۔ میزو کے سمارٹ فونز کی کسٹمائزڈ صارف تجربہ کیلئے ان کی ضرورت، اعلیٰ کارکردگی اور سستے نرخوں پر بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کافی عرصہ سے گونج ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات