فواد ہاشم ربانی نے ’سمیڈا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 28 مئی 2018 17:18

فواد ہاشم ربانی نے ’سمیڈا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) حکومت پاکستان کی وزارت صنعت و پیداوار کے تازہ ترین نوٹیفیکیشن کے تحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (پی اے ایس) سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے آفیسر فواد ہاشم ربانی نے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے ، سمیڈا کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق فواد ہاشم قبل ازیں وفاقی وزارت پلاننگ ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمزمیں فروری 2017 تک بطور جوائنٹ سیکرٹری کام کر تے رہے ہیں اور فروری 2015 سے مارچ 2016 تک کمشنر ژوب ڈویژن تعینات رہے ہیں، جنوری 2013 میں انہیں صوبہ بلوچستان میں صوبائی سیکرٹری انرجی مقرر کیا گیا اور انہوں نے فروری 2015 تک انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ یہ ذمہ داری نبھائی، فواد ہاشم 2008 سے 2012 تک کوریا میں پاکستانی سفارتخانے میں کمرشل قونصلر کی خدمات بھی انجام دیتے رہے ہیں جبکہ اس سے پہلی5 200سی 2008 تک وہ حکومت پنجاب میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں، اس دوران انہوں نے ایک برس صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ میں اورتین برس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے ، انہوں نے اپنے سروس کیریئر کا آغاز 1999 میں اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا کے طور پر کیا، یہ امر قابل ذکر ہے کہ فواد ہاشم ربانی کو فروری 2017 میں سمیڈا میں بطور جنرل مینیجرتعینات کیا گیا تھااور یہاں سروس کے دوران گزشتہ بر س بھی قائم مقام سی ای او سمیڈا کے طور پر بھی کام کرتے ہوئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہر ہ کر چکے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu