ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیا جائے : فاروق افتخار

موجودہ پالیسیاں ایل پی جی کی درآمد اور سمگلنگ کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف مقامی ایل پی جی پروڈیوسرز بلکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے، چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن

ہفتہ 2 جون 2018 21:54

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیا جائے : فاروق افتخار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فورا واپس لے کیونکہ اس کی وجہ سے یہ فیول عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فاروق افتخار نے کہا کہ غیرمعیاری اور خطرناک ایل پی جی کی وسیع پیمانے اور سمگلنگ کی وجہ سے مقامی ایل پی جی انڈسٹری پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔

فاروق افتخار نے کہا کہ موجودہ پالیسیاں ایل پی جی کی درآمد اور سمگلنگ کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف مقامی ایل پی جی پروڈیوسرز بلکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتہائی گھٹیا معیار کی خطرناک ایل پی جی سستے داموں فروخت ہورہی ہے جس کی قیمت بہترین معیار کی مقامی ایل پی جی کی نسبت بیس فیصد تک کم ہے، اس کی وجہ سے انسانی صحت اور ماحولیات پر انتہائی بٴْرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کی وجہ سے مقامی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے اور منافع تو ایک طرف انہیںاپنی بنیادی کاسٹ بھی وصول نہیں ہوپارہی ہے۔ فاروق افتخار نے کہا کہ اس وقت 155ایل پی جی کمپنیاں مارکیٹنگ کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں، مارکیٹنگ کمپنیوں کو جو کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے وہ انہیں ہر حال میں اٹھانا پڑتا ہے خواہ انہیں جتنا بھی نقصان ہو۔انہوں انہوں نے کہا کہ اگر مقامی ایل پی جی انڈسٹری کو بچانے کے لیے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہ بالکل تباہ ہوجائے گی جس کا نتیجہ بڑے پیمانے پر بے روزگاری اور حکومتی آمدن میں کمی کی صورت میں برآمد ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی