کیا لکی موٹرز نے جدید سہولتوں سے آراستہ 11 سیٹوں پر مشتمل مختلف خصوصیات کی حامل گاڑی متعارف کرادی

پیر 4 جون 2018 21:46

کیا لکی موٹرز نے جدید سہولتوں سے آراستہ 11 سیٹوں پر مشتمل مختلف خصوصیات کی حامل گاڑی متعارف کرادی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) جنوبی کوریا کی معروف کارساز کمپنی اور پاکستان میں نئی آٹو کمپنی کیا لکی موٹرز پاکستان نے نئی آٹو پالیسی کے تحت جدید ترین 11 سیٹوں پر مشتمل ہمہ جہت خصوصیات کی حامل اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی متعارف کرادی ہے۔ کراچی میں پہلے ڈیلرشپ آفس کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ کیا لکی موٹرز نے آٹو ڈیویلپمنٹ پالیسی 2016-21ء کے تحت کئے گئے اپنے عزم کو پورا کیا ہے اور پاکستانی صارفین کے لیے بہترین، آرام دہ، کشادہ اور جدید سہولتوں سے آراستہ گاڑی متعارف کرادی ہے۔

یہ بات آج جاری بیان میں کہی گئی۔کیا لکی موٹرز جنوبی کوریا کی کیا موٹرز اور یونس برادرز گروپ کی مشترکہ کمپنی ہے جس نے گزشتہ برس وزارت صنعت و پیداوار سے چھوٹی کمرشل اور پیسنجر گاڑیوں کی تیاری کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا اور اس حوالے سے اب کراچی میں پہلے ڈیلر شپ کا افتتاح بھی کردیا گیا ہے جبکہ دیگر بھی پاکستان میں مزید مختلف مقامات پر قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کیا لکی موٹرز کے سی ای او آصف رضوی نے کہا کہ ہم پہلے کیا ڈیلرشپ کے افتتاح پر انتہائی مسرور ہیں کیونکہ اس سے اب پاکستانی صارفین کو خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔ پاکستان میں نئی گاڑی گرینڈ کارنیول (Grand Carnival) جدید سہولتوں سے آراستہ ہمہ جہت گاڑی ہے جو خاندان بھر کی خوشیوں کا باعث ہوگی۔ جلد ہی پاکستان بھر میں کیا ڈیلرشپ مختلف شہروں میں فراہم کی جائے گی۔

کیا موٹر پاکستانی صارفین کے لیے مزید جدید اور بہترین گاڑیاں پیش کرے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کیا لکی موٹرز پاکستان میں اسمبلی پلانٹس کے قیام، سرمایہ کاری اور ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے لیے بھی کام کررہی ہے جس سے مقامی سطح پر مقامی وینڈرز صنعت کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں صحت مند مقابلے کی فضا پروان چڑھے گی۔

نئی پیش کردہ گرینڈ کارنیول گاڑی کے ساتھ چار سال یا ایک لاکھ کلومیٹر کی وارنٹی بھی شامل ہے۔ اس گاڑی کو چلانے پر صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل سہولتوں کا لطف حاصل ہوگا۔ ان میں 3.3 لیٹر انجن میٹڈ سِکس اسپیڈ آٹو ٹرانسمیشن، 6400 آر پی ایم پر 270 ہارس پاور کی فراہمی، زیادہ قوت کا حامل انجن، کشادہ جگہ، آرام دہ ڈیزائن کے علاوہ اس کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی بھی بالترتیب 5115 ایم ایم، 1985ایم ایم اور 1767 ایم ایم ہیں۔

11 سیٹوں کے علاوہ اس کا خوبصورت اور شاندار ڈیزائن بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں دیگر خصوصیات جیسے اسٹیئرنگ وہیل ریموٹ کنٹرول، بلیو ٹوتھ ہینڈز فری، آٹو اسپیڈ کنٹرول، آٹو ایئر کنڈیشننگ وہ بھی تھری زون کے ساتھ، سلائڈنگ ڈور بٹن، پش بٹن اسٹارٹ، دوہرے ایئر بیگز، انفوٹینمنٹ سسٹم، پاور سیٹ، اسمارٹ کی ریمورٹ، آٹومیٹک ڈی فوگ سسٹم، مختلف امور کے لیے مخصوص شیشے اور دیگر خصوصیات شامل ہیں۔اس کے علاوہ ہل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول(ایچ اے سی)، الیکٹرونک اسٹیبلیٹی کنٹرول، ہائی پرفارمنس ڈیمپر، فرنٹ اور بیک پارکنگ سینسرز، بیک ویو کیمرہ، فوگ لیمپ اور دیگر بے شمار خصوصیات شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات