پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہونے کیساتھ43200پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا

پیر 4 جون 2018 21:53

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پرپیرکو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہونے کیساتھ43200پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ،کے ایس100انڈیکس کی43000، 43100 اور 43200کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت99.30فیصدزائدرہا،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 56ارب89کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا ،54فیصد سے زائدحصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

فروخت کے دبائو اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 42835پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم عبوری حکومتوں کی قیام کی جانب مثبت پیش رفت سے سیاسی بے یقینی کی صورتحال میں کمی آنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد قدرے بحال ہونے کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی برکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ اور توانائی سیکٹرمیں خریداری کی گئی،ماہرین اسٹاک کے مطابق انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ جانے کی وجہ سے سرمایہ کار مارکیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں اور کم قیمت حصص میں سرمایہ کاری کو بھی ترجیح دے رہے ہیں جس کے سبب مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میںمندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 ابڈیکس43293پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس355.48پوائنٹس اضافے سے 43268.29 پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس251.41پوائنٹس اضافے سی21242.06پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس761.78پوائنٹس اضافے سی73812.56پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس196.95پوائنٹس اضافے سی31598.16پوائنٹس پر بندہوا۔

پیر کومجموعی طور پر337کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی184کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،138کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں56ارب89کروڑ57لاکھ2ہزار549روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر89کھرب64ارب84کروڑ8لاکھ78ہزار869روپے ہوگئی۔پیرکو11کروڑ80لاکھ42ہزار40شیئرزکا کاروبار ہواجوجمعہ کی نسبت5کروڑ88لاکھ14ہزار390شیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت298.00روپے اضافے سی8198.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت156.99روپے اضافے سی3306.99روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی سائفرٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت69.98روپے کمی سی1329.73روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت 35.00روپے کمی سی2000.00روپے ہوگئی۔پہرکو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاںایک کروڑ17لاکھ47ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت2پیسے اضافے سی12.07روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں89لاکھ16ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت20پیسے اضافے سی38.35روپی پر بندہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند