حکومت اوگرا اور ارساسمیت اہم باڈیز میں نجی شعبہ کی نمائندگی یقینی بنائے،لاہور چیمبر

سب سے بڑی سٹیک ہولڈرہونے کی حیثیت سے ہر فورم پر کاروباری برادری کی موجودگی ضروری ہے،عہدیداران لاہور چیمبر

پیر 4 جون 2018 22:55

حکومت اوگرا اور ارساسمیت اہم باڈیز میں نجی شعبہ کی نمائندگی یقینی بنائے،لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اوگرا اور ارساسمیت اہم باڈیز میں نجی شعبہ کی نمائندگی یقینی بنائے کیونکہ سب سے بڑی سٹیک ہولڈرہونے کی حیثیت سے ہر فورم پر کاروباری برادری کی موجودگی ضروری ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید ، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ اہم فورمز پر کاروباری برادری کو نمائندگی دینے کے بجائے انہیں صرف محاصل وصولی کا ذریعہ سمجھ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کاروباری برادری کو اہم پارٹنرسمجھا اور اعلیٰ سطحی نمائندگی نہیں دی جائے گی تب تک حقیقی معنوں میں کاروبار دوست ماحول پیدا ہونا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا جب چاہے پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردیتی ہے قطع نظر اس کے کہ پٹرولیم صنعتوں کا اہم خام مال ہے اور اس کی قیمتوں میں اضافہ کاروباری لاگت بڑھتا ہے اور اکثر حکومت بھی یہ سمری منظور کرلیتی ہے، اگر اوگرا میں کاروباری برادری کی پچاس فیصد نمائندگی ہو تو ایسے معاملات باآسانی حل کیے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی طرح پانی سے متعلقہ باڈیز میں بھی نجی شعبہ کی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے مفاد پرست عناصر پانی کے معاملے اور کالاباغ ڈیم جیسے اہم منصوبوں کو اپنے ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی قلت بڑا خطرہ بن چکی ہے جس کا حل کالاباغ ڈیم جیسے بڑے آبی ذخائر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ارسا اور پانی سے متعلق دیگر باڈیز میں نجی شعبہ کی شمولیت کے بڑے اچھے نتائج برآمد ہونگے کیونکہ کاروباری برادری اس پراجیکٹ کی اہمیت کو اٴْجاگر اور غلط فہمیاں دور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے مزید کہ کہ کالاباغ ڈیم ہر قیمت پر بننا چاہیے اور ان عناصر کی بات پر کسی کو کان نہیں دھرنے چاہئیں جنہیں تھرپارکر اور ملک کے دیگر حصے میں پانی کی قلت کی وجہ سے مرنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی ہے اور بیس کروڑ پاکستانیوں کی زندگی سے کھیلنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت اوگرا، ارسا اور دیگر اہم قومی اداروں میں نجی شعبے کی بھرپور نمائندگی یقینی بنائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن