چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی اور ایف پی سی سی آئی کے ما بین ایم او یو پر دستخط

بدھ 6 جون 2018 21:29

چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی اور ایف پی سی سی آئی کے ما بین ایم او یو پر دستخط
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق حلیم کی خصوصی دعوت پر چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین چانگ بائوژونگ نے گذشتہ روز فیڈریشن ہا ئوس کراچی کا دورہ کیا اور ایف پی سی سی آئی کے اراکین کو گوادر کی بندر گا ہ اور فر ی اکنامک زون میں تر قیا تی منصوبو ں اور ایف پی سی سی آئی کو گوادر میں اپنی نئی بلڈنگ بزنس سینٹر میں دفتر مفت مہیا کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

ایف پی سی سی آئی اور چائنا اوورسیز پورٹ ہو لڈنگ کمپنی کے درمیان طارق حلیم نے گوادر میں 7 مارچ 2018ء کو ایم او یو پر دستخط کئے تھے۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر ، نا ئب صدور طا رق حلیم ،سعید ہ بانو، سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور سابق چیف ایگز یکٹوTDAP ایس ایم منیر اور بڑی تعداد میں بزنس کمیونٹی نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے نا ئب صدر طا رق حلیم نے چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین چانگ بائوژونگ کا فیڈریشن ہا ئوس آنے پر خیر مقدم کر تے ہو ئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کی انتھک محنت اور کو ششوں سے چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان ایک معاہد ے پر دستخط ہوئے جس میں چینی کمپنی اپنی نئی بلڈنگ بز نس سینٹر گوادر میں ایف پی سی سی آئی کو فر ی دفتر مہیا کرنے کا کہا ہے۔

ا نہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ سے شروع کی جانے والی کنٹینر لائن کی سروس کے تحت ہر بدھ کو مال برادر بحری جہاز گوادر آتا ہے جو محدود مقدارمیں کارگو چین اور مڈل ایسٹ کی بندر گاہوں تک لے جا رہا ہے جس میں سی فوڈ بھی شامل ہے۔ طارق حلیم نے بتایا کہ گوادر سے چین ایکسپورٹ کی جانے والی سی فوڈ کو چین میں منہ مانگی قیمت پر خریدا جا رہا ہے اسی طر ح پاکستان کی کوئی بھی مصنوعات چین جانے پر چینی خریداروں کی جانب سے والہانہ دلچسپی کااظہار کیا جا رہا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر سید مظہر علی ناصر نے کہاکہ ایف بی آرنے گوادر کی بند رگا ہ پر کمیونی کیشن کی موثر سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کلیئر نگ کے One Window آپریشن کسٹم کی سہولت عارضی طور پر استعمال کر نے کی اجازت دے دی ہے۔ اس موقع پر چائنا اوورسیز پو رٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین چانگ بائوژونگ نے کہاکہ گوادر فر ی اکنامک زون کے پہلے فیز میں تمام زمین بک ہو چکی ہے اور پہلے فیز میں 10 سر مایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے اجازت نامے دئیے جاچکے ہیں جن میں سے 4 پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پہلے زون کی تعمیر پر 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے گوادر کی آبادی کو پورٹ پر نصب ڈی سلینیشن پلانٹ سے میٹھے پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ گوادر کا اسمارٹ سٹی ماسٹر پلان بھی اگست تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ چانگ بائوژونگ نے بتایا کہ چین گودار کی مقامی آبادی کی سماجی بہبود اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔

سی او پی ایچ سی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ سید شہزاد سلطا ن نے کہاکہ گودار میں تین سو بستر وں کا ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے اس وقت بھی 14 ماہر چینی ڈاکٹرز گوادر میں تعینات ہیں، گوادر کی آبادی کو تین لا کھ گیلن یومیہ پانی ٹینکروں کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے جس کے لیے بلوچستان حکومت سے باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے پانی کی فراہمی کا آغاز رمضان میں کیا گیا پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی کے لئے بھی غیر منافع بخش تنظیموںکے تعاون سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..