پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ معاشی تباہی کا سبب بنے گا، فورا واپس لیا جائے : لاہور چیمبر

منگل 12 جون 2018 20:32

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ معاشی تباہی کا سبب بنے گا، فورا واپس لیا جائے : لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر انتہائی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کو اوگرا کے غلط فیصلے پر عمل نہیں کرنا چاہیے تھا، اس سے صنعت ، تجارت اور معیشت کے لیے سنگین مسائل پیدا ہونگے، یہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ اوگرا کو زمینی حقائق کا کوئی ادراک نہیں اور یہ آنکھیں بند کرکے فیصلے کیے جارہی ہے، نگران حکومت کو اوگرا کی سمری مسترد کردینی چاہیے تھی مگر اس نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی منظوری دے دی۔ بہتر یہ ہوتا کہ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کے بجائے اس پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں اور حکومت کے غیر پیداواری اخراجات میں کمی کی تجویز دیتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات صنعتوں کا اہم خام مال ہیں جو پہلے ہی مشکلات سے دوچار اور عالمی منڈی میں جگہ بنانے کے لیے تگ و دو کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت پر پٹرول بم گرانے کے بجائے حکومت غیر پیداواری اخراجات میں کمی لائے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ نقصان دہ اثرات کو مدنظررکھے بغیر اوگرا جیسے ادارے، جنہیں صنعت و تجارت کے حالات سے کوئی غرض نہیں، کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے سے تمام شعبہ ہائے زندگی بٴْری طرح متاثر ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نشوونما کا دارومدار زرعی شعبے پر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوجائے گا اور تھرمل پاور جنریشن کی لاگت بھی بڑھ جائے گی جس سے صنعتی شعبے کو بہت نقصان ہوگا۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے کہا کہ نہ صرف اشیاء کی نقل و حمل مہنگی ہوجائے گی بلکہ عوامی ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ جائیں گے جس سے عام لوگ بہت بُری طرح متاثر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے لہٰذا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب