MENU Open Sub Menu

پی ٹی سی ایل اللہ ہو انڈسٹریل اسٹیٹ گجومتہ میں نئی ایکسچینج نصب کرے‘ ادیب اقبال شیخ

پی ٹی سی ایل اللہ ہو انڈسٹریل اسٹیٹ گجومتہ میں نئی ایکسچینج نصب کرے‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء)لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ادیب اقبال شیخ نے پی ٹی سی ایل پر زور دیا ہے کہ اللہ ہو انڈسٹریل اسٹیٹ گجومتہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلیفون کے مسائل حل کرے کیونکہ ان میں تعطل کی وجہ سے صنعتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ادیب اقبال شیخ نے کہا کہ اللہ ہو انڈسٹریل اسٹیٹ گجومتہ میں پی ٹی سی ایل وائی فائی انٹرنیٹ اور ٹیلیفون کے سسٹم پر بوجھ بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے ان سروسز میں اکثر تعطل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایکسپورٹرز کو ان ہی ذرائع سے بین الاقوامی خریداروں سے رابطہ رکھنا پڑتا ہے مگر تعطل کی وجہ سے رابطے میں شدید دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے پی ٹی سی ایل پر زور دیا کہ وہ گجومتہ پر واقع اس اہم انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ قوت کی حامل نئی ایکسچینج نصب کرے جو صنعتکاروں کی ضروریات کے مطابق انٹرنیٹ وائی فائی اور ٹیلیفون سسٹم کا بوجھ اٹھاسکے۔

Your Thoughts and Comments