قانون کرایہ داری کے نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد مہنگا ترین شہر بن چکا ہے، نوید ملک قائم مقام صدر اسلام آباد چیمبر

تاجروں کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں چیف جسٹس نوٹس لیں، اجمل بلوچ

بدھ 13 جون 2018 16:38

قانون کرایہ داری کے نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد مہنگا ترین شہر بن چکا ہے، نوید ملک قائم مقام صدر اسلام آباد چیمبر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر محمد نوید ملک نے کہا ہے کہ گذشتہ تین دہائیوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تاجر ایک منصفانہ قانون کرایہ داری کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن آج تک ان کے اس مطالبے کو پورا کرنے کیلئے کوئی مثبت پیش رفت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کرایہ داری کی عدم موجودگی میں اسلام آباد پاکستان کا مہنگا ترین شہر بن چکا ہے جس وجہ سے متوسط طقبے کا اس شہر میں رہائش رکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

ارباب اختیار اس اہم مسئلے کی طرف فوری توجہ دیں اور اس کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکزی انجمن تاجراں پاکستان اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری خالد چوہدری، راجہ سفیر، چوہدری ظفر گجر، شیراز صدیقی، ایف ٹین سے طاہر عباسی ، آغا احتشام نواز، فہیم خان اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجروں کے بنیادوں حقوق سلب ہو رہے ہیں اور کرایہ داری کے مقدمات میں انہیں انصاف نہیں مل رہا۔ آج تک کسی بھی عدالت سے کرایہ داروں کے حق میں فیصلہ نہیں ہوا بلکہ تمام فیصلے مالکان کے حق میں یکطرفہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل کی کہ وہ تاجروں کے بنیادی حقوق سلب ہونے کا از خود نوٹس لیں اور متعلقہ محکموں کو دادرسی کرنے کا حکم جاری کریں۔

انہوںنے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو اسلام آباد جیسے شہر میں کاروبار کرنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ گذشتہ حکومت میں قومی اسمبلی میں قانون کرایہ داری کا ایک ترمیمی بل پیش ہوا تھا لیکن بدقسمتی سے پاس نہ ہو سکا جبکہ سابق وزیر اعظم بھی اس سلسلے میں اپنا وعدہ ایفا نہ کر سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیف جسٹس اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ