پاکستانی صنعت کو ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ‘ماہرین

فیصلہ سازوں اور نجی شعبے کے درمیان تعلقات کا فروغ کاروباردوست پالیسیوں کی تشکیل میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر کیے گئے فیصلے فائدہ کے بجائے نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں ‘انجم نثار ،ملک طاہر جاوید ، امجد علی جاوا و دیگر کا خطاب

منگل 19 جون 2018 16:18

پاکستانی صنعت کو ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ‘ماہرین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پاکستانی صنعت کو ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف یہ اپنی پیداوار بڑھااور عالمی منڈی میں جگہ بناسکے بلکہ تیزی سے بدلتے ہوئے بین الاقوامی تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت میاں انجم نثار، لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، امجد علی جاوا اور دیگر ماہرین نے فارما گروپ ولشائر لیبارٹریز کی چار سو سے زائد افراد پر مشتمل سیلز ٹیم کے تین روزہ تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

میاں انجم نثار نے کہا کہ پاکستان میں ادویہ سازی کے شعبہ کی برآمدات بڑھانے کے لیے تکنیکی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،قیام پاکستان کے بعد پاکستان میں کوئی فارما یونٹ نہیں تھا مگر اب ملک بھر میں 850سے زائد فارمایونٹس کام کررہے ہیں جو بڑے فخر کی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی منڈی ہے جو غیرملکی سرمایہ کاروںکی توجہ کا مرکزہے، اس سے ہمیں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہرجاوید نے کہا کہ فیصلہ سازوں اور نجی شعبے کے درمیان تعلقات کا فروغ کاروباردوست پالیسیوں کی تشکیل میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے، سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر کیے گئے فیصلے فائدہ کے بجائے نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں لہذا پالیسی سازی کے عمل میں کاروباری برادری کو شامل مشاورت رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریگولیشنز کے نفاذ کا مقصد کاروباری برادری کو سہولیات مہیا کرنا ہونا چاہیے۔

چیئرمین ویلشائیر لبارٹریز اور سابق سینئر نائب صدر ایل سی سی آئی امجد علی جاوا کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی مارکیٹ میں بہت اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس ہی بنا پر ولشائرز نے 2020 تک 20 ممالک تک اپنی مصنوعات کی رسائی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان بھر میں بین الاقوامی معیار کی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..