ایف بی آرنے7 ٹیکسٹائل ملزکو سیلز ٹیکس استثنیٰ دے دیا

ایک کوڈیزل وفرنس آئل،باقی کوبجلی و گیس استعمال پرچھوٹ دی گئی،ترمیمی آرڈرزجاری

بدھ 20 جون 2018 15:23

ایف بی آرنے7 ٹیکسٹائل ملزکو سیلز ٹیکس استثنیٰ دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) وفاقی حکومت نے ملک کی 2 بڑی آئل کمپنیوں کی جانب سے نجی ٹیکسٹائل ملزکو بوائلرز اور جنریٹرز کے لیے ڈیزل آئل اور فرنس آئل کی سپلائی پر 1 سال کے لیے صفر سیلز ٹیکس کی سہولت دے دی ہے جبکہ 6 ٹیکسٹائل یونٹس کے لیے بجلی و گیس کے استعمال پر صفر سیلز ٹیکس کی سہولت بحال کردی گئی ہے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ترمیمی سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

سیلز ٹیکس ترمیمی جنرل آرڈرز کے مطابق میسرزاٹک پٹرولیم کی جانب سے میسرز یو ایس ڈینیم ملز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کو بوائلرز اور جنریٹرز کے لیے 100 میٹرک ٹن ماہانہ کے حساب سے فرنس آئل اور 30 ہزار لیٹر ماہانہ کے حساب سے ڈیزل کی سپلائی پر صفر سیلز ٹیکس عائد ہوگا جبکہ میسرز شیل پاکستان جانب سے میسرز یو ایس ڈینیم ملز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کو بوائلرز اور جنریٹرز کے استعمال کے لیے 31.076 میٹرک ٹن فرنس آئل اور 26 ہزار78لیٹر ماہانہ کے حساب سے ڈیزل آئل پر صفر سیلز ٹیکس عائد ہوگا لیکن یہ سہولت صرف مذکورہ ٹیکسٹائل ملزکی جانب سے ڈکلیئر کردہ مینوفیکچرنگ کی جگہ پر نصب شدہ بوائلرز اور جنریٹرزکے استعمال کے لیے سپلائی ہونے والے فرنس آئل اور ڈیزل آئل کی سپلائی پر حاصل ہوگی جبکہ یہ ڈیزل آئل اور فرنس آئل 31 دسمبر2011 کو جاری کردہ ایس آر او نمبر 1125(I)/2011میں وضع کردہ اشیا کی تیاری کے لیے استعمال ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

ترمیمی سیلز ٹیکس جنرل آرڈر میں کہا گیا کہ میسرز یو ایس ڈینیم ملز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہورکی جانب سے خریدے جانے والے فرنس آئل اور ڈیزل آئل کی چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرے گا اور مذکورہ ٹیکسٹائل ملز کو ماہانہ بنیادوں پر زیرو ریٹڈ فرنس آئل و ڈیزل آئل کی اسٹیٹمنٹ فراہم کرنا ہوں گی تاکہ زیرو ریٹنگ کی سہولت کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ ترمیمی سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز کے تحت 6 ٹیکسٹائل یونٹس کی بجلی و گیس کے استعمال پر صفر سیلز ٹیکس کی سہولت بحال کردی گئی ہے جن میں اختر ٹیکسٹائل ملز کراچی، انٹرنیشنل ٹیکسٹائل کراچی، علی اخلاق پرائیویٹ لمیٹڈ، محمد اشرف ویونگ فیکٹری، بابر ویونگ فیکٹری اور عرفان الیاس ویونگ فیکٹری شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی