دشت میں پولیس ،ایف سی اور سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی

فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے خاتون سمیت چاردہشت گردہلاک ہوگئے ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرازاق چیمہ ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل محکمہ انسداد دہشتگردی اعتزار گورایہ ، کمانڈنٹ غزاء بند اسکائوٹس ایف سی کرنل رب نواز کی مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 20 جون 2018 18:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل محکمہ انسداد ہشتگردی اعتزار گورایہ ، کمانڈنٹ غزاء بند اسکائوٹس ایف سی کرنل رب نواز نے کہا ہے کہ ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں پولیس ،ایف سی اور سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون سمیت چاردہشت گردہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں کی شناخت حق نواز اور عاصم کے ناموں سے ہوئی ہے آپریشن میں چھ سکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے جبکہ خود کش حملے میں ایک راہگیر بچہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ، پر امن انتخابات کروانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ،انہوں نے یہ بات بدھ کو سی سی پی آفس کوئٹہ میں مشترکہ پر یس کانفر نس کر تے ہوئے کہی ،ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ پولیس ایف سی اور سکیورٹی اداروں نے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں تیر ہ میل کے مقا م پر دہشتگردوں کے خلا ف کا میاب کارروائی کی کارروائی گرفتار دہشت گردفضل حق اور سکیورٹی اداروں کی اطلاع پر کی گئی کاروائی کے دوران دہشتگرد وں نے کمپا ئونڈ سے شدید مذاہمت کی اور انکے ایک حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز پر خود کش حملہ بھی کیا خود کش حملہ آور سیکورٹی فورسز کی گا ڑی میں داخل ہو کر خود کو اڑانا چاہتا تھا،خود کش دھماکے کی آڑ میں ہلاک ہونیوالا عاصم اور خاتون دہشت گرد فرار ہو نا چاہتے تھے جنہیں مار گرایا ،انہوں نے بتا یا کہ کارروائی کے دوران فضل حق اور 1 خاتوں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے،ہلاک دہشت گرد وں میں شامل عاصم دہشتگرد ی اورفورسز کو نشانہ بنانے کی واردارتوں میںملوث تھا جبکہ اس نے سکیورٹی فورسز پر حملوں کی دھمکی بھی دے رکھی تھی انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکان سے آر آر جی فورس کی وردی بھی ملی ہے ،آپریشن میںماری جانے والی خاتون دہشتگردوں کی ساتھی تھی جو پولیس پر فائرنگ کررہی تھی پہلے سے گرفتار دہشتگرد نے اعتراف کیا تھا کہ عاصم اور اسکی بیوی دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے وہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات کر نے کے بعد خاتون کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر اسکی آر میں فرار ہوتے تھے جس سے ان پر کسی کو شک نہیں ہوتا تھا جبکہ یہ تمام لوگ اسلحہ استعمال کر نے میں ماہر تھے کاروائی کے بعد اسلحے کو کھول کر چھپا لیا کرتے تھے ،انہوں نے بتایا کہ قوی امکان ہے کہ یہی گروہ عیدکے روزکلی بنگلزئی میں لیویز اہلکار کے قتل میں بھی ملوث ہواس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی کرنل رب نواز اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزازگورایہ کاکہناتھا کہ کارروائی کے دوران خود کش جیکٹس،راکٹ لانچر،6 دیسی ساختہ بم،گولیاں موبائل برآمد ہوئے، ایف سی کو صبح پانچ بجے آپریشن کی اطلاع دی گئی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے ملکر کر آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے کامیاب آپریشن کیا ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف ہماری جنگ جاری ہے اور ان کا قلع قمع کئے جانے تک جاری رہے گی عوام رینٹ ایکٹ پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں کوئٹہ کے علا قے نواں کلی میں بھی پولیس افسر پر دہشتگروں نے حملہ کیا ہے اسکی تحقیقات جاری ہیں ،انہوں نے کہا کہ پر امن انتخابات کے انعقاد کے لئے پولیس سمیت تمام ادارے ملکر کام کر رہے ہیں اور ماضی کی طرح اس بار بھی انتخابات کو پر امن طور پر منعقد کیا جائے گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس