نیپال چین کیساتھ معاشی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنا کر فریقین کی مشترکہ کامیابی کا خواہشمند ہے،

غیرملکی کاروباری اداروں کے لئے نیپال میں کاروبار کرنے کا ساز گار اور مستحکم ماحول فراہم کرسکتا ہے،نیپالی وزیراعظم کے پی شر ما اولی

جمعرات 21 جون 2018 13:19

نیپال چین کیساتھ معاشی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنا کر فریقین کی مشترکہ کامیابی کا خواہشمند ہے،
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) نیپال کے وزیراعظم کے پی شر ما اولی نے کہا ہے کہ نیپال چین کے ساتھ معاشی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنا کر فریقین کی مشترکہ کامیابی کا خواہشمند ہے،نیپال غیرملکی کاروباری اداروں کے لئے نیپال میں کاروبار کرنے کا ساز گار اور مستحکم ماحول فراہم کرسکتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دو ہزار اٹھارہ چین-نیپال تجارتی فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔

دونوں ممالک کی حکومتوں اور صنعتی و تجارتی شعبوں سے وابستہ تین سو افراد فورم میں شریک ہوئے۔نیپال کے وزیراعظم کے پی شر ما اولی نے کہا کہ چین کے دوست ملک کی حیثیت سے نیپال چین کے ساتھ معاشی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنا کر فریقین کی مشترکہ کامیابی کا خواہشمند ہے ۔

(جاری ہے)

نیپال کے وزیراعظم نے فورم میں شریک چینی تاجروں کو نیپال میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیپال غیرملکی کاروباری اداروں کے لئے نیپال میں کاروبار کرنے کا ساز گار اور مستحکم ماحول فراہم کرسکتا ہے۔بنیادی تنصیبات کی کمی کی وجہ سے چین سمیت مختلف ممالک کے سرمایہ کار ، کاروبار اور سرمایہ کاری کے زیادہ مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔ کے پی شرما اولی نے کہا کہ اس وقت چین نیپال میں سرمایہ کار ی کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے اور مستقبل میں معاشی و تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا فورم میں شریک چین کی عالمی تجارت کے فروغ کی کونسل کے سربراہ جیانگ زن وے نے امید ظاہر کی کہ چین اور نیپال باہمی تجارت کے حجم اور تعاون کے شعبوں کو توسیع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیپال میں بجلی گھر، مواصلات اور شاہراہوں کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں بنیادی تنصیبات اور سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔چین کا صنعتی ڈھانچہ بہتر ہے اور مالیاتی ، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں چین کی اپنی برتری اور تجربات بھی ہیں۔اس لئے امید ہے کہ فریقین تعاون کے معیار اور حجم کو بہتر کر کے مشترکہ کامیابی اور مشترکہ خوشحالی حاصل کر سکیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس