ایوان صنعت وتجارت کا پنجاب میں اتائیت کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا خیرمقدم

پیر 25 جون 2018 13:08

ایوان صنعت وتجارت کا پنجاب میں اتائیت کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا خیرمقدم
فیصل آباد۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ایوان صنعت وتجارت فیصل آبادنے پنجاب میں اتائیت کے خاتمے کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کا خیرمقدم کیاہے اور کہاہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کا کریک ڈائون ایک احسن اقدام ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہوںگے۔چیمبر کے ترجمان نے کہا کہ فیصل آباد میں اتائیت کی وجہ سے آئے روز نہ صرف لوگ غیر مستند حکیموں اور ڈاکٹروں کے ہاتھوں لٹتے رہتے ہیں بلکہ کئی اپنی جان بھی گنوا بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صحت کی خدمات فراہم کرنے والے تمام نجی و سرکاری اداروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں اب تک ہزاروں اتائیوں کی جعلی علاج گاہیں بند کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں ہسپتالوں ، کلینکس، لیبارٹریوں، ڈینٹل کلینکوں ، مطبوں ،ہومیوپیتھیک کلینکس ، نرسنگ /میٹرنٹی ہومز اور فزیو تھراپی کلینکس کو رجسٹر کیا جا چکا ہے جبکہ رجسٹریشن کا سلسلہ۱ٓئندہ بھی جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اتائیت کے خاتمے کیلئے لازمی ہے کہ مستند صحت مراکز اپنی رجسٹریشن کرائیں تا کہ رجسٹریشن نہ کرانے والے غیر مستند اداروں کے خلاف کارروائی کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی