چین فرانس کے ساتھ ہمہ گیر تزویراتی شراکت داری کو وسعت دینے پر تیار ہے،چینی صدر

پیر 25 جون 2018 13:14

چین فرانس کے ساتھ ہمہ گیر تزویراتی شراکت داری کو وسعت دینے پر تیار ہے،چینی صدر
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین فرانس کے ساتھ ہمہ گیر تزویراتی شراکت داری کو وسعت دینے پر تیار ہے جبکہ فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ معیشت و تجارت اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیتے ہوئے سول ایٹمی توانائی اور ایوی ایشن کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھائے گا، بیلٹ اینڈ روڈ مستقبل کے پیش نظر ایک انیشیٹو ہے ،فرانس چین کے ساتھ عالمی امن و امان کے فروغ ،یورپی یونین اور چین کیساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر تیار ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر مملکت شی جن پنگ نے چین کے دورے پر آئے ہوئے فرانس کے وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شی نے کہا کہ فرانسیسی صدر اور وزیر اعظم نے نصف سال کے اندر چین کے دورے کیے ہیں جو فرانس کی جانب سے چین-فرانس تعلقات کی اہمیت کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ ہمہ گیر تزویراتی شراکت داری کو وسعت دینے پر تیار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور فرانس کو باہمی اعتماد ،مساوی سلوک اورباہمی دلچسپی کا احترام کرنا چاہیئے۔علاوہ ازیں حقیقت پسندانہ تعاون کو گہرائی تک لایا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چین فرانس کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ میں مثبت طور پر حصہ لینے پر اسے خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس انیشیٹیو کو فرانس اور یورپی یونین کی ترقیاتی حکمت عملی سے موثر طور پر ملانے کے لیے بھی تیار ہے۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ فریقین کو کثیرالطرفہ نظریات کی حمایت کرنی چاہیئے اور بنیادی بین الاقوامی ضوابط کا مشترکہ تحفظ کرنا چاہیئے۔ اس موقع پر فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ معیشت و تجارت اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیتے ہوئے سول ایٹمی توانائی اور ایوی ایشن کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھائے گا۔انہوں نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ مستقبل کے پیش نظر ایک انیشیٹو ہے جو بنی نوع انسان کے مفادات کے مطابق ہے۔فرانس چین کے ساتھ عالمی امن و امان کے فروغ ،یورپی یونین اور چین کیساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر تیار ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی