فٹ بال کی برآمدات میں 10.64 فیصد اضافہ

پیر 25 جون 2018 21:55

فٹ بال کی برآمدات میں 10.64 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) رواں مالی سال کے دوران فٹ بال کی برآمدات میں 10.64 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران 153.018 ملین ڈالر مالیت کے 37.28 ملین فٹ بالز برآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 138.3 ملین ڈالر مالیت کے 32.568 ملین فٹ بالز برآمد کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

روس میں جاری فیفا ورلڈکپ 2018ء کے باعث پاکستان میں تیار کردہ فٹ بالز کی مانگ بڑھنے سے برآمدات میں بھی تیزی آئی ہے۔ پاکستان 1990ء کے بعد دنیا بھر میں فٹ بال ورلڈکپ کے دوران فٹ بالز برآمد کرنے والا بڑا ملک ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu