طلباء میں مالیاتی منصوبہ بندی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ایس ای سی پی کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، کنیرڈ کالج اور بیکن ہائوس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

جمعہ 29 جون 2018 18:24

طلباء میں مالیاتی منصوبہ بندی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ایس ای سی پی کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، کنیرڈ کالج اور بیکن ہائوس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جامعات کے طلباء میں مالیاتی منصوبہ بندی اور بچتوں کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے حوالہ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، کنیرڈ کالج فار ویمن اور بیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشتوں پر ایس ای سی پی کے کمشنر شوذب علی نے دستخط کئے جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن عامر شاہ، کنیرڈ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ اور بیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر شاہد حفیظ کاردار نے دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ان جامعات میں منعقدہ تقریبات میں کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ای سی پی کی انوسٹر ایجوکیشن کے شعبہ کی سربراہ خالدہ حبیب بھی موجود تھیں۔ طلباء میں مالیاتی منصوبہ بندی اور بچتوں کی اہمیت و شعور اجاگر کرنے کے آگہی پروگرام کے تحت اب تک ایس ای سی پی، ہائر ایجویشن کمیشن سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پیشہ ور ایسوسی ایشن کے ساتھ باہمی تعاون کی 38 مفاہتی یادداشتوں پر دستخط کر چکا ہے۔

مفاہمت کے ان معاہدوں طلباء میں مالیاتی منصوبہ بندی، بچتوں کی اہمیت اور سرمایہ کاروں کے مواقع کے حوالے سے آگہی اور شعور پیدا کرنے کے لئے تربیتی و آگہی ورکشاپ، سیمینار اور کانفرنسیں منعقد کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے کمشنر شوذب علی نے تعاون کی فراہمی پر یونیورسٹوں کے معزز چانسلرز کا شکریہ ادا کیا اور اس تعاون کو آگے بڑھانے اور طلباء میں آگہی پیدا کرنے کی کوششوں کو بار آور لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کپیٹل مارکیٹ میں وسعت پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ طلبہ میں مالیاتی نظم، منصوبہ بندی اور بچتوں کی اہمیت کا شعور پیدا کیا جائے۔ کنرڈ کالج فار ویمن کی پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ نے کہا کہ مالیاتی نظم اور بچتوں کی اہمیت طالبات میں اجاگر کرنا انتہائی ضروری ے تا کہ وہ اپنے گھر اور بھر بچوں میں مالیاتی نظم اور شعور پیدا کریں۔

ڈاکٹر حسن عامر نے کہا کہ طلبہ کو مالیاتی منصوبہ بندی بارے آگہی پھیلانے کی ایس ای سی پی کی کوششوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ شاہد کاردار نے کہا کہ ایس ای سی پی کا یہ اقدام طلبہ کے لئے نہایت سود مند ہے اور اس سے انضباطی ادارے اور جامعات کے مابین ریگولیٹری پالیسیوں پر باہمی مشاورت اور تحقیق کی جا سکتی ہے جو کہ عوام الناس کے مفاد میں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..