مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طورپر استحکام رہا

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 8100 تا 8150 روپے پھٹی کا بھا ؤفی 40 کلو 3800 تا 4000 روپے رہا

ہفتہ 30 جون 2018 21:35

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طورپر استحکام رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طورپر استحکام رہا۔ صوبہ سندھ و پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں میں بارشوں اور خصوصی طور پر سندھ میں روئی کی کوالٹی کے ایشو کی وجہ سے کاروباری حجم کم رہا۔ صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 8100 تا 8150 روپے پھٹی کا بھا ؤفی 40 کلو 3800 تا 4000 روپے بنولہ کا بھا ؤفی من 100 روپے کم ہوکر 1500 تا 1550 روپے رہا جبکہ صوبہ پنجاب میں کچھ جننگ فیکٹریاں جزوی طور پر چل رہی ہیں وہاں روئی کا بھاؤ فی من 8200 تا 8300 روپے جبکہ پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3400 تا 4200 روپے جبکہ بنولہ کا بھاؤ فی من 1650 تا 1700 روپے رہا فی الحال نئی فصل کی تقریبا 20 ہزار گانٹھیں تیار ہوچکی ہیں۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے نئی فصل کی روئی کا اسپاٹ ریٹ ہنوز جاری نہیں کیا 2 جولائی سے جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فی الحال روئی کے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ اسپاٹ ریٹ فی من 7600 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ صوبہ سندھ و پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے باعث پھٹی کی رسد کم ہوگئی ہے اور جننگ فیکٹریاں بھی بمشکل چل رہی ہیں جس کے باعث کاروبار رک گیا ہے۔

گو کہ بارشوں کے سبب فصل کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی کپاس منڈیوں میں بھی مجموعی طورپر مندی کا عنصر رہا البتہ بھارت میں چین کی خریداری کے سبب بھا میں استحکام رہا۔ مقامی کپڑے اور کاٹن یارن مارکیٹ میں بھی نسبتا استحکام رہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں   8 ماہ کے دوران  68 فیصد اضافہ

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی