پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، کے ایس ای100انڈیکس169.63پوائنٹس کی کمی سے 41564.42پوائنٹس پر بند

منگل 3 جولائی 2018 20:21

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، کے ایس ای100انڈیکس169.63پوائنٹس کی کمی سے 41564.42پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہااوردن بھر کاروبار حصص میں اتارچڑھائو کی صورتحال رہی۔شیئرز کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث50.46فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں33ارب83کروڑ 24لاکھ روپے سے زائدکی کمی ہوئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں پیر کے مقابلے میں بہتر لیکن عمومی طور پر مایوس کن رہیں۔

ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورابتدائی اوقات میںسرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کی حصص خریداری کی جس کے نتیجے میں معمولی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران41749پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان بڑھ گیا جس کے زیر اثر تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس41513 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نچلی سطح پر خریداری سے مزکورہ سطح سے انڈیکس اوپر آگیا لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس169.63پوائنٹس کی کمی سے 41564.42پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کے ایس ای 30انڈیکس 118.05پوائنٹس کی کمی سے 20405.09پوائنٹس ،کے ایم آئی30انڈیکس327.58پوائنٹس کی کمی سی70301.40پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس97.03پوائنٹس کی کمی سی30329.70پوائنٹس پر بند ہوا ۔فوجی فوڈز،صدیق سنزٹن،دیوان سیمنٹ، پاک الیکٹران ،اینگرو پولیمر ،پاک ریفائنری ،اینگرو پولی اور فوجی سیمنٹ کے حصص کی سرگرمیاں بھی نمایاں رہیں۔منگل کومجموعی طور پر321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں136کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ اسکے مقابلے میں162کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 23میں استحکام رہا۔

دوسری جانب حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں 10کروڑ40لاکھ 81ہزار شیئرز تک محدود وہیں جو پیر کی8کروڑ45لاکھ 4ہزار630شیئرزکے مقابلے میں بہتر لیکن گزشتہ پانچ ٹریڈنگ سیشنز کے اوسط یومیہ ٹرن اوور کے لحاظ سے کم ہے۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں33ارب83کروڑ 24لاکھ روپے سے زائد کی کمی ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 86کھرب19ارب32کروڑ84لاکھ روپی سے کم ہو کر85کھرب85ارب49کروڑ60لاکھ روپے رہ گیا۔

قیمتوںمیں اتار چڑھائو کے لحاظ سے باٹا کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت20روپے اضافے سی1900روپے اورانڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت 19.76روپے اضافے سی1425.47روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی وائتھ پاک کے حصص میں ہوئی جو27.75روپے کی کمی سی1452.25روپے اورخیبر ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 19.47روپے کمی سی370.01روپے ہوگئی۔گزشتہ روز صدیق سنزکی کاروباری سرگرمیاں ایک کروڑ65لاکھ 57ہزار شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ