راولپنڈی، ضیا اللہ چوہان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو ناروا قرار

دو ہفتوں میں دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے عوام کے لئے سخت مشکلات پیدا کر دی ہیں،قائم مقام صدر انجمن تاجران صرافہ مارکیٹ مری روڈ

منگل 3 جولائی 2018 23:01

راولپنڈی، ضیا اللہ چوہان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو ناروا قرار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2018ء) انجمن تاجران صرافہ مارکیٹ مری روڈ راولپنڈی کے قائم مقام صدر ضیا اللہ چوہان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو ناروا قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نگران وفاقی حکومت نے دو ہفتوں میں دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے عوام کے لئے سخت مشکلات پیدا کر دی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی نااہلی اور بے تدبیری کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور پاکستانی روپے کی دن بدن گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے پہلے ہی مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا ،ْ جو کہ عوام کے لئے ناقابل برداشت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فوری اثر تمام شعبہ ہائے زندگی پر پڑے گا۔

جس سے ملک بھر میں مہنگائی کا ایک طوفان آجائے گا۔نگران وفاقی حکومت کو اس قسم کے عوام کو تکلیف دینے والے کاموں اور فیصلوں سے گریز کرنا چاہیے۔ ضیا اللہ چوہان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ پٹرول کی قیمتوں کے تعین کے کیس کا جلد از جلد فیصلہ کریں تا کہ عوام کی طرح طرح کے ناجائز اور ناروا ٹیکسوں کی ادائیگی سے جان چھوٹے اور وہ سُکھ کا سانس لے سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی