کینیا کو پاکستانی چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، عبد الرحیم جانو

جمعرات 5 جولائی 2018 17:44

کینیا کو پاکستانی چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، عبد الرحیم جانو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) اسلام آباد میں تعینات کینیا کے ہائی کمشنر پروفیسر جولیس کیبٹ بائٹوک نے کراچی میں کینیا کے اعزازی سفیر محمد حنیف جانو ، عبدی قادر واریو فرسٹ سیکریٹری کینیا کے ہمراہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے کراچی آفس کا دورہ کیا اور REAPکے عہدیداران اور چاول کے ممتاز بر آمد کنندگان کے ساتھ ایک ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران سابق چیئرمین عبد الرحیم جانو، سابق ممبر قومی اسمبلی عبد الرشید گوڈیل، دادو چیمبر کے صدر غلام مصطفیٰ سولنگی کے علاوہ ممتاز رائس ایکسپورٹرز چیلا رام، کاظم کھانڈوالا ، شیراز احمد شیخ ،مہیش تلریجا ، قمر رضا شوکت ، یونس طارق اور دیگر ممبران موجود تھے ۔ عبد الرحیم جانو نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کینیا کو پاکستانی چاول کی بر آمدات کے اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کینیا پاکستانی چاول کا سب سے بڑا خریدار ہے پاکستان نے کینیا کو گزشتہ مالی سال جولائی2016تا جون 2017کے دوران تقریباًًچار لاکھ پینسٹھ ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیا جس کی مالیت تقریباًً 169ملین ڈالر بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

موجود ہ مالی سال میں بھی کینیا کو چاول کی بر آمدات حوصلہ افزاء ہیں اور جولائی تا مئی2018کے دوران ہم 4 لاکھ 2ہزار میٹرک ٹن چاول بر آمد کرچکے ہیں جسکی مالیت تقریباًً 150ملین ڈالر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہم 2ارب ڈالر کا ہدف با آسانی حاصل کرلیں گے ۔ پرو فیسر جولیس کیبٹ بائیٹوک نے اپنے خطاب میں پاکستان کی وزارت تجارت کے تعاون سی2تا 3مئی 2018کو کراچی میں پہلی کینیا پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں REAPکے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا جس میں دونوں ممالک کے مختلف سیکٹرز مثلاًً رزاعت (چاول اور چائی)، سیاحت ، آلات سر جری ، ٹیکسٹائل اور ادویات کی مصنوعات کے علاوہ دیگر شعبوں نے حصہ لیا تھا ۔

انہوں نے REAPکے ممبران کو TDAPکے تعاون سے نیروبی کینیا میں ہونے والی ماہ ستمبر میں سنگل کنٹری نمائش میں شمولیت کیلئے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری کیلئے یہ نمائش نہایت ساز گار ثابت ہوگی کیونکہ اس دوران انہیں کینیا کی تاجر برادری کے ساتھ اشتراک اور کینیا میں سر مایہ کاری کے مواقع حاصل ہو نگے اور یہ کانفرنس دوطرفہ تجارت بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی ۔ عبدالرحیم جانو نے ہائی کمشنر برائے کینیا کو REAPکی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ پرو فیسر جولیس کیبٹ بائیٹوک نے پر تپاک خیر مقدم اور پر تکلف ظہرانہ دینے پر عبد الرحیم جانو اور REAPکے ممبران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی