ارب روپے کا قرضہ بجلی صارفین کو منتقل کرنا زیادتی ہے فیصلہ واپس لیا جائے، شیخ عامر وحید

پاکستان میں بجلی کی قیمت خطے میں کافی زیادہ ہے جس سے کاروبار کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ہماری برآمدات مہنگی ہونے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ سخت مقابلے کا سامنا کر رہی ہیں،صدر چیمبر آف کامرس

جمعرات 5 جولائی 2018 17:55

ارب روپے کا قرضہ بجلی صارفین کو منتقل کرنا زیادتی ہے فیصلہ واپس لیا جائے، شیخ عامر وحید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ گردشی قرضہ کی ادائیگی کیلئے 180روپے کا قرضہ حاصل کر کے اس کا بوجھ سرچارج کی صورت میں بجلی صارفین کو منتقل کرنا کاروباری برادری اورعوام کے ساتھ زیادتی ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس ایڈجسٹمنٹ پر نظرثانی کی جائے اور بجلی صارفین کو مزید مشکلات سے بچانے کیلئے فیصلہ واپس لیا جائے۔

شیخ عامر وحید نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر بجلی تیل سے پیدا کی جا رہی ہے جس سے نہ صرف گردشی قرضے میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ تیل سے پیدا ہونے والی بجلی کاروباری اداروں اور عوام کو بہت مہنگی پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت خطے میں کافی زیادہ ہے جس سے کاروبار کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ہماری برآمدات مہنگی ہونے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ سخت مقابلے کا سامنا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تیل کی درآمد پر ہر سال ملک کو اربوں ڈالر خرچ کرنا پڑتے ہیں جس سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو پڑتا ہے۔ انہوںنے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ تیل سے بجلی کی پیداوار پر انحصار کم کریں اور ملک میں موجود پانی سمیت متبادل و قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کریں جس سے کاروبار کی لاگت میں خاطر خواہ کمی ہو گی، مصنوعات سستی ہونے سے برآمدات میں اضافہ ہو گا، مہنگائی کم ہو گی اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔

اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزا نے کہا کہ پاکستان میں پانی، ہوا، بائیو ماس اور سورج کی روشنی کو استعمال میں لا کر ہزاروں میگاواٹ بجلی پید اکی جا سکتی ہے جو تیل سے پیدا ہونے والی بجلی سے بہت سستی پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹریچکر بورڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چالیس ہزار میگاواٹ سے زائد پن بجلی کی صلاحیت موجود ہے۔

اسی طرح محکمہ موسمیات کے ایک سروے کے مطابق صرف سندھ میں میں ہوا کے ذریعے پچاس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جبکہ سورج کی روشنی سے بھی ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔لیکن انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ آج تک کسی حکومت نے ان سستے ذرائع سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی طرف بہتر توجہ نہیں دی جس وجہ سے کاروباری برادری سمیت عوام کو بجلی کے بھاری بل ادا کرنا پڑتے ہیں جب کہ پیداواری سرگرمیوں کی لاگت میں بھی کئی گنا اضافہ ہونے سے عوام کی مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوںنے پالیسی سازوں اور حکومت پر زور دیا کہ موجودہ روش کو تبدیل کیا جائے اور ملک میں موجود توانائی کے سستے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے جس سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی، روزگار کے بے شمار نئے مواقع پید اہوں گے اور صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہونے سے معیشت مستحکم ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی