امریکہ،چین تجارتی جنگ شروع

دونوں مما لک نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر 25 فی صد اضافی ٹیکس عائد کر دیا ،امریکہ نے چین کی34 ارب امریکی ڈالرز کی مصنوعات پر25 فیصد اضافی ٹیرف لگانا شروع کیا ہے، یہ اقدام تجارتی غنڈہ گردی ہے، اس سے عالمی صنعتی چین اور ویلیو چین کی سکیورٹی اور عالمی اقتصادی بحالی کی رفتار کو نقصان پہنچے گا، چینی وزارت تجارت اور کسٹم کا ردعمل

جمعہ 6 جولائی 2018 18:40

امریکہ،چین  تجارتی جنگ شروع
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) چین نے امریکہ کی طرف سے چین کی مصنوعات پر 25 فی صد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 25 فی صد اضافی ٹیرف عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے چین کی چونتیس ارب امریکی ڈالرز کی مصنوعات پر پچیس فیصد اضافی ٹیرف لگانا شروع کیا ہے، یہ اقدام تجارتی غنڈہ گردی ہے، اس سے عالمی صنعتی چین اور ویلیو چین کی سکیورٹی اور عالمی اقتصادی بحالی کی رفتار کو نقصان پہنچے گا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکہ نے چین کی چونتیس ارب امریکی ڈالرز کی مصنوعات پر پچیس فیصد اضافی ٹیرف لگانا شروع کیا ہے ۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور اس نے تجارتی پیمانے کے سلسلے میں تاریخ میں سب سے بڑی تجارتی جنگ کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

یہ اقدام تجارتی غنڈہ گردی ہے۔

جس سے عالمی صنعتی چین اور ویلیو چین کی سکیورٹی اور عالمی اقتصادی بحالی کی رفتار کو نقصان پہنچے گا۔ عالمی مارکیٹ ، متعدد بین الاقوامی کمپنیاں، عام صارفین اور امریکی صنعت کار ادارے اور عوام اس سے متاثر ہونگے۔چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین کا وعدہ ہے کہ چین تجارتی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا۔ لیکن قومی کلیدی مفادات اور عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے چین جوابی اقدامات کرے گا۔

چین بروقت عالمی تجارتی تنظیم کو متعلقہ صورتحال کے حوالے سے رپورٹ کرے گا۔ چین مختلف ملکوں کے ساتھ آزاد تجارت اور کثیرالجہتی تجارت کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوشش کرتا رہے گا۔ دوسری طرف چین کے جنرل کسٹم ہاوس کے آفیسر نے کہا کہ چین نے چھ تاریخ کو بارہ بجکر ایک منٹ پر باقاعدہ طور پر امریکی مصنوعات پر ٹیرف کے اضافے کے جوابی اقدامات اختیار کئے۔امریکی کسٹم سے ملی اطلاع کے مطابق امریکہ نے مقامی وقت کے مطابق چھ تاریخ کی رات بارہ بجکر ایک منٹ پر فہرست میں ر شامل چینی مصنوعات پر ٹیرف میں پچیس فیصد کا اضافہ کیاہے۔ اس کے جواب کے لئے چین نے بھی اسی وقت امریکی مصنوعات پر ٹیرف میں پچیس فیصد کا اضافہ کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز