پشاورمیں مردہ مرغیاں سپلائی کر نے والا گینگ گرفتار،3000 کے قریب مردہ مرغاں تلف

جمعہ 6 جولائی 2018 20:26

پشاورمیں مردہ مرغیاں سپلائی کر نے والا گینگ گرفتار،3000 کے قریب مردہ مرغاں تلف
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے پشاور میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کو اطلاع ملی تھی کہ پجگی روڈ پر مرغی مارکیٹ میں ایک گینگ مردہ مرغیوں کو جمع کر کے آگے فروخت کر رہا ہے۔ جس پر انھوں نے فوری کاروائی کا حکم دیا۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثناء اللہ اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ نے ڈاکٹر عباس کے ہمراہ باچا خان چوک کے قریب پجگی روڈ پر مرغی مارکیٹ پر چھاپہ مارا۔ جہاں پر مردہ مرغیوں کو صاف کر کے ہڈیوں اور گوشت کو الگ کر کے آگے شورماشاپس اور مختلف ریسٹورنٹس اور دکانوں کو سپلائی کیا جا تا تھا۔

(جاری ہے)

موقع پر لائیو سٹاک کے ڈاکٹروں نے مردہ مرغیوں کی تصدیق کر دی جس کے بعد سات افراد کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

اور 3000 مردہ مرغیوں کو سرکاری تحویل میں لے کر بعد میں تلف کر دیا گیا۔ اس موقع پر بات کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے کہا کہ یہ گینگ مختلف فارموں اور دیگر دکانوں سے مردہ مرغیوں کو جمع کر نے کے بعد صاف کر کے ہڈیوں کو الگ کر کے ان کا گوشت شورما شاپس اور دیگر ریسٹورنٹس اور دکانوں کو سپلائی کر رہا تھا ۔جس پر آج کی کاروائی عمل میں لائی گئی اور ان افراد کو گرفتار کر تے ہوئے مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ