تاجر برادری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ کی مداخلت کا خیر مقدم کرتی ہے، شیخ عامر وحید

جمعہ 6 جولائی 2018 20:39

تاجر برادری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ کی مداخلت کا خیر مقدم کرتی ہے، شیخ عامر وحید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ تاجر برادری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ کی مداخلت کا خیر مقدم کرتی ہے کیونکہ نگران حکومت نے اپنے دور میں اب تک مجموعی طور پر پیٹرول کی قیمت میں11.80روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 20.55روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 7.82روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس سے عوام کو بہت زیادہ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ کاروباری و صنعتی سرگرمیاں بھی بہت متاثر ہوں گی۔

انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس ایشو پر ازخود نوٹس لے کر ایک اچھا اقدام اٹھایا ہے اور امید ظاہر کی کہ ان کی کوششوں سے اس مسئلے کو کوئی بہتر حل نکل آئے گا۔

(جاری ہے)

شیخ عامر وحید نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسوں میں خاطر خواہ کمی کرے کیونکہ حکومت اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 37.63روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر52.24روپے، مٹی کے تیل پر 22.90روپے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل پر17.19روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے جو صارفین کے ساتھ بہت زیادتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی کاروبار کی لاگت خطے میں زیادہ ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے کاروبار کی لاگت میں مزید اضافہ ہو گا، عوام کیلئے مہنگائی بڑھے گی، پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوں گی اور برآمدات میں کمی ہو نے سے معیشت مزید کمزور ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور معیشت کے وسیع تر مفاد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور ان مصنوعات پر عائد ٹیکسوں پر نظرثانی کی جائے۔

اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزا نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر بجلی تیل سے پیدا کی جاتی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پیداواری لاگت مزید بڑھے گی جس سے ہماری برآمدات میں کمی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ سے ٹرانسپورٹ کی لاگت بڑھے گی جبکہ عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہونے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔

انہوںنے کہا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے زرعی شعبے کے مسائل میں بھی مزید اضافہ ہو گا کیونکہ اکثر ٹیوب ویل ڈیزل سے چلتے ہیں جبکہ کھیتوں سے مارکیٹ تک مال لانے کی قیمت بھی مزید بڑھے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، ان مصنوعات پرعائد ٹیکسوں میں کمی کرے تا کہ کاروبار کی لاگت کم ہو ، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے ، برآمدات میں اضافہ ہو اور معیشت بہتر ترقی کی طرف گامزن ہو ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی