سپریم کورٹ کا نوٹس ، عوام کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں تحفہ مل گیا ، نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے تک کمی کردی ،پٹرول 4 روپے 26 پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے ،مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے سستا

پٹرول کی نئی قیمت 95.24 روپی. ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 112.94 ،مٹی کے تیل کی83.96 اور لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75.37 روپے ہوگئی نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات 12 بجے سے ہو گیا ، نوٹیفکیشن بھی جاری پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کم کرنے سے قومی خزانے کو ماہانہ 10 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا ، وزیر توانائی

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:40

سپریم کورٹ کا نوٹس ، عوام کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی کی صورت میں تحفہ مل گیا ، نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے تک کمی کردی ،پٹرول  4 روپے 26 پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے  ،مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے سستا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) سپریم کورٹ کا نوٹس ، عوام کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں تحفہ مل گیا ،نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرتے ہوئے ان کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے تک کمی کر دی جس کے تحت پٹرول 4 روپے 26 پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے ،مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے سستا کر دیا ہے، اب پٹرول کی نئی قیمت 95.24 روپی. ہائی اسپیڈ ڈیزل 112.94 ،مٹی کے تیل کی83.96 اور لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75.37 روپے ہوگئی ، حکومت کا کہناہے کہ اس سے قومی خزانے کو ماہانہ 10 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات 12 بجے سے ہو گیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس کم کر دیا جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں ۔ اس حوالے سے نگران وفاقی وزیر توانائی بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے 9 فیصد کر دی گئی جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر شرح 31 سے کم کرکے 24 پٹرول اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد کم کرکے 12 فیصد کر دی گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس کی شرح سے کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی تاہم اس سے حکومت کو 10 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسسے ملک میں معیشت کا پہیہ تیز انداز میں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہو گیا دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نیا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75 رروپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔ پٹرول کی نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت 83 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی