ملک میں پانی کے وسائل میں اضافہ کرنے کی رفتار بڑھانے پر توجہ دی جائے، واٹر ٹیکس عائد کرنے سے اسکے ضیاع کی حوصلہ شکنی اور بچت کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے، ایف پی سی سی آئی

اتوار 8 جولائی 2018 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے صدرغضنفر بلورنے کہا ہے کہ ملک میں پانی کے وسائل میں اضافہ کرنے کی رفتار بڑھانے پر توجہ دی جائے، واٹر ٹیکس عائد کرنے سے اسکے زیاں کی حوصلہ شکنی اور بچت کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے ۔ اتوار کویہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑے ڈیموں پر اختلافات کی وجہ سے چھوٹے ڈیم بنانے بنائے جائیں جو متنازعہ نہیں ہوںگے اورانکی مدد سے سالانہ اربوں ڈالر مالیت کے تین کروڑ ایکڑ فٹ (دس کھرب گیلن) پانی کا ضیاع روکا جا سکتا ہے۔

جو پانی سمندر میں گر کے ضائع ہو رہا ہے اسے بچا کر عوام کی پیاس بجھانے کے ساتھ زراعت اور صنعت میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں پانی کی کمی نہیں بلکہ اس بچانے اورذخیرہ کرنے کی سہولت کا فقدان ہے، مصر ایک ہزار دن کا پانی ذخیرہ کر رہا ہے اسکا پڑوسی اسرائیل جس کا رقبہ ساٹھ فیصد صحرا پر مشتمل ہے پانی برآمد کر رہا ہے جبکہ پاکستان صرف تیس دن کا پانی ذخیرہ کر سکتا ہے جس میں حکومتوں کی عدم توجہ کے سبب کمی آ رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوے فیصد پانی زرعی شعبہ استعمال کر رہا ہے مگر اس شعبہ میں تحقیق پر جی ڈی پی کا آدھا فیصد بھی نہیں لگایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان دنیا میں سب سے کم فی ایکڑ پیداوار والے ممالک کی صف میں شامل ہے جبکہ یوریا و زہریلی ادویات کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیم بنانے کے ساتھ زرعی شعبہ میں تحقیق و جدت لانے کی ضرورت ہے، دنیا کے بہت سے ممالک جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے پانی کے استعمال میں نوے سے ننانوے فیصد کمی لا چکے ہیں جبکہ پاکستان میں زیاں بڑھ رہا ہے۔ تھوڑا سا واٹر ٹیکس عائد کرنے سے اس کے ضیاع کی حوصلہ شکنی اور بچت کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد