ایف پی سی سی آئی کے وفد کی یونان کی وزارت خارجہ کے انٹرنیشنل اکنامک افیئرز کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

منگل 10 جولائی 2018 20:39

ایف پی سی سی آئی کے وفد کی یونان کی وزارت خارجہ کے انٹرنیشنل اکنامک افیئرز کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
لاہور۔10 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے 15رکنی وفد نے نجی شعبے کے باہمی روابط بڑھاکر تجارتی سرگرمیاں میں اضافے کیلئے یونان کی وزارت خارجہ کے انٹرنیشنل اکنامک افیئرز کے سیکریٹری جنرل مسٹرآئیانوس برجوس( Ioannis Brachos )سے ملاقات کی۔

تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ باہمی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوارکرنے کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔ایف پی سی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ پا کستان اور یونان کے درمیان 70ملین ڈالر کی اوسط تجارت تسلی بخش نہیں ہے اس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے، نجی شعبے کو باہمی روابط بڑھاکر تجارت کو فروغ دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

اگرچہ تجارت کا توازن پاکستان کے حق میں ہے لیکن یہ انتہائی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2016ء میں پاکستان کی یونان کو برآمدات کا حجم باسٹھ ملین ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم آٹھ ملین ڈالر تھا۔پاکستان میں یونان کے سرمایہ کاروں کیلئے صحت،مواصلات،بجلی کی پیداور،پبلشنگ،صنعتی کیمیکلز،ٹیکنالوجی،لاجسٹکس اور انفراسٹکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

ان شعبہ جات میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے سے دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات میں مزید اضاٖفہ ہو سکتا ہے۔پاکستان اور یونان کے درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے اور یہ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پریونان کی وزارت خارجہ کے انٹرنیشنل اکنامک افیئرز کے سیکریٹری جنرل مسٹرآئیانوس برجوس (Ioannis Brachos) نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستان جیسے ملک کی بڑے درجہ کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ورلڈ بنک کے مطابق خریداری کے حوالے سے پاکستان کی معیشت کا نمبر دنیا بھر میں 41 نامزد جی ڈی پی ممالک میں 24ویں نمبر ہے۔ دونوں ممالک کا تجارتی حجم کاروباری وفود کے تبادے اور تجارتی و صنعتی نمائشوں سے بڑھایا جا سکتا ہے۔تجارتی وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گئی،دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان تجارتی سرگرمیاں میں اضافہ ہو گا ۔پاکستان اور یونان کے درمیان کم تجارت کی ایک بڑی وجہ رابطوں کا فقدان بھی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد