انڈس موٹر کمپنی کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا عالمی مقابلہ جیت لیا

بدھ 11 جولائی 2018 23:09

انڈس موٹر کمپنی کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا عالمی مقابلہ جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) انڈس موٹر کمپنی کی ٹیم نے ایشیا پیسیفک اِسکل مقابلہ 2018ء بھارت کو شکست دے کر جیت لیا ہے۔ اس پیشہ ورانہ مہارت کے مقابلے میں دیگر ملکوں کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا یہ مقابلہ ٹیوٹا نے تھائی لینڈ میں منعقد کرایا تھا۔ یشیا پیسیفک اِسکل کمپٹیشن 2018ء میں ٹیوٹا کمپنی سے منسلک 8 ملکوں کی 12 کمپنیوں نے حصہ لیا جس میں 146 افراد نے مقابلہ کیا۔

مقابلے میں پاکستان سے آئی ایم سی کے 16 ارکان کی ٹیم نے بھی حصہ لیا اور عالمی مقابلے میں اپنی مہارت اور تربیت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مقابلے میں شامل ٹیم نے چار میڈل جیت لیے جن میں ٹیم لیڈر کے مقابلے کے لیے کانسی کا تمغہ پینٹ شاپ کے رحمت اللہ اور اسمبلی شاپ کے یاسر حسین شاہ نے جیتا، ٹیم ممبر کا سلور میڈل اسمبلی شاپ کے حسیب اللہ اور گروپ لیڈر سونے کا تمغہ اسمبلی شاپ کے زوہیب محمود نے جیتا۔

(جاری ہے)

آئی ایم سی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا کہ عالمی سطح پر یہ فتح ملک کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے جو ہماری آٹو انڈسٹری میں کام کرنے والے افراد کی مہارت، ہنر اور اعلیٰ ترین تربیت کو اجاگر کرتی ہے اور دنیا میں پاکستان کو خطے میں بہترین آٹو انڈسٹری ہونے کا ثبوت فراہم کرتی ہے۔ ہم ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ صارفین کو معیاری اور بہترین خدمات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور اپنے افراد کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ