عالمی تجارتی تنازعات نمٹانے کے لیے باضابطہ کمیشن بنانے کا اصولی فیصلہ

عالمی معیارومروجہ طریقہ کارسے آگہی،ملکی اداروں کی استعدادکاربہتربنانے،سفارتخانوں میں سپورٹ ڈیسک بھی قائم کرے گا،دستاویز

پیر 16 جولائی 2018 15:38

عالمی تجارتی تنازعات نمٹانے کے لیے باضابطہ کمیشن بنانے کا اصولی فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) وزارت تجارت نے عالمی سطح پر تجارتی تنازعات کو بہتر انداز میں نمٹانے کے لیے باضابطہ طور پر کمیشن کے قیام کا اصولی فیصلہ کیاہے۔ موصولہ دستاویز کے مطابق وزارت تجارت وٹیکسٹائل نے ملکی و بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے حل کے لیے ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر تجارتی تنازعات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

کمیشن کے اختیارات کا ابھی تک تعین نہیں کیاگیا ہے اور اس حوالے سے بل قومی اسمبلی میں ہے جونہی کمیشن کے اختیارات اور حدود کا تعین کردیاگیا توکمیشن عملی طور پر اپنا کام شروع کردے گا۔ دستاویز کے مطابق یہ کمیشن دنیاکے مختلف ملکوں کے ساتھ بہترین تجارتی تعلقات کے قیام اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے تجارتی تنازعات میں امداد کے سلسلے میں عالمی ادارہ برائے تجارت کے رکن ممالک کے ساتھ روابط بہتربنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن تجارتی تعلقا ت کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر تجارتی مصنوعات کے لین دین کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات کے حل کے سلسلے میں دیگر ممالک کی امداد لینے کے لیے عالمی ادارہ برائے تجارت کے تمام رکن ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے باقاعدگی سے وفود کی سطح پر ملاقاتیں کرے گا۔ اس اقدام سے عالمی ادارہ برائے تجارت کے رکن ملکوں سے کسی بھی تجارتی تنازعے کی صورت میں بوقت ضرورت امداد اورکسی بھی سہولت کے لیے درخواست کی جاسکے گی۔

دستاویز کے مطابق کمیشن کسی بھی تجارتی تنازع کے حل کے لیے ملکی و بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا اور عالمی سطح پر تجارتی تنازعے میں کسی بھی سرکاری ادارے ڈویڑن یا ایجنسی کی نمائندگی کرے گا۔ دستاویز کے مطابق ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن دنیا بھر کے ایسے ممالک اور شہروں کی فہرست بھی مرتب کرے گا جہاں پر تجارتی تنازعات کے واقعات رونما ہونے کی شرح بہت زیادہ ہو اوران مقامات پر فراڈ ہونے کی صورت میں سیکیورٹی کی فراہمی کے امکانات بہت کم ہوں۔

کمیشن ان ممالک کی نشاندہی بھی کرے گا جہاں پر تجارتی تنازعے کے حل کا طریقہ کار اور قوانین ناقص ہوں۔ کمیشن اس بات کا بھی مجاز ہوگاکہ وہ تجارتی تنازعے کے حوالے سے بیرون ملک سفارتخانوں اور مشنز سے ثبوتوں کے حصول کے لیے امداد اور دستاویزات فراہم کرے گا۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کی جانب سے تجارتی تنازعے کے حتمی فیصلے سے قبل شواہد کے حوالے سے جواب نہ دینے والی پارٹیوں کے نام بلیک لسٹ کر کے اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا اور متعلقہ فریق کی جانب سے کمیشن کو جواب جمع کرانے پر اس کا نام ویب سائٹ سے ہٹا دیاجائے گا۔

کمیشن ملک میں عالمی معیارات کے فروغ اور عالمی تجارت میں رائج طریقہ کار کے حوالے سے آگہی کے سلسلے میں ملک کے اندر اداروں کی استعداد کار بہتربنانے اور ان کی تربیت کے لیے بھی اقدامات کرے گا جبکہ بیرون دنیا میںپاکستانی سفارتخانوں اور مشنزمیں سپورٹ ڈیسکس اور دیگر سہولتوں کے قیام کے لیے بھی اقدامات کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد