نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے ٹریل بلیزرز پروگرام متعارف کرا دیا

منگل 17 جولائی 2018 17:36

نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے ٹریل بلیزرز پروگرام متعارف کرا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) انڈسٹری کے آپریشنز میں انقلاب لانے اور ٹاپ ٹیلنٹ بھرتی کرنے کی غرض سے نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے اپنا ٹریل بلیزرز (Trailblazers) پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔ٹریل بلیزرز ایک منیجمنٹ ٹرینی پروگرا م ہے جس کے ذریعے پاکستان اور عالمی مارکیٹ سے طلباء کو بھرتی کیا جا ئے گا۔ادارے کے خاص خاص شعبوں میں بھرتی کی صورت میں یہ پروگرام مستقبل کی جنریشن زی (Generation Z) کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

یہ پروگرام اس یقین پر کام کرتا ہے کہ نئی نسل اپنا راستہ خود متعین کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ منتخب کیے گئے ٹریل بلیزرزکو دو پروجیکٹس دئیے جائیں گے جن میں سے ایک پروجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے دیا جائے گا جبکہ دوسرے پروجیکٹ کا انتخاب وہ خود کریں گے۔

(جاری ہے)

ادارے میں ان کی ترقی ان دونوں پروجیکٹس کی کارکردگی اور اثرات کی بنیاد پر ہو گی۔"اس پروگرام کے فوائد بیان کرتے ہوئے نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ابرار حسن نے کہا:’’ہمیں انڈسٹری کے مستقبل اور پاکستان کی معیشت کو مد نظر رکھتے ہوئے انفرادی حیثیت میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

عالمی مارکیٹ میں اپنا مقام بنانے کے لیے ہمیں اپنے کاروبار ی آپریشنز میں جنریشن زی کو شامل کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ ان کے پاس مارکیٹ میں انقلاب برپا کرنے اور ہمیں نئی بلندیوں تک لے جانے کی مطلوبہ صلاحیت موجود ہے۔ نیشنل فوڈز لمٹیڈ ہمیشہ ایک ٹریل بلیزر رہی ہے اور ہم مارکیٹ میں دستیاب بہترین وسائل کو سامنے لانے کے لیے پر عزم ہیں۔‘‘اس سلسلے میں نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے میٹل (Mettl) کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

میٹل ، ایک کنسلٹنسی کمپنی تار (Taar) کااسیسمنٹ سینٹر ہے۔اس اسیسمنٹ سینٹر کے ذریعے نیشنل فوڈز مکمل طور پر آن لائن ٹیسٹنگ کا طریقہ استعمال کرے گا۔ان ٹیسٹوں کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ مکمل تفصیل، مسائل کے حل اور باریک بینی سے سوچنے کی صلاحیت، ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور تجزیاتی فکر کی جامع پڑتا ل کے بعد ادارے کے لیے انتہائی موزوں افراد کا انتخاب کیا جا سکے۔

اس پروگرام کے تحت تقریباً 3000 درخواستوں میں سے 2100 درخواست گزاروں کو آن لائن تجزیاتی ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا اور 70 فیصد درخواست گزاروں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔پاکستان میں دستیاب ٹاپ ٹیلنٹ کاانتخاب یقینی بنانے کے لیے ہر ٹریل بلیزرایک سخت انتخابی مرحلے سے گزرے گا۔ رجحان کو جانچنے کے آن لائن ٹیسٹ کے بعد منتخب کیے گئے 36 افراد کو 6 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا جہاں گروہی مذکرات میں ان کی شرکت ، ٹائم منیجمنٹ ، تجزیاتی منصوبہ بندی، حکمت عملی سے متعلق ان کی مہارت، جدید حل، کمیونیکشن اور پریزنٹیشن کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد