پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہچیسن پورٹس پاکستان نے خواتین کو ریموٹ کنٹرول کرین آپریٹ کرنے کا لائسنس دے دیا

منگل 17 جولائی 2018 18:30

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہچیسن پورٹس پاکستان نے خواتین کو ریموٹ کنٹرول کرین آپریٹ کرنے کا لائسنس دے دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان کے سب سے پہلے اور واحد ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل ہچیسن پورٹس پاکستان نے ریموٹ کنٹرول شپ ٹو شور (STS)گینٹری کرینوں کو چلانے کے لئے اپنے مینجمنٹ انجینئرنگ ٹرینی اہلکاروں میں پہلی بار خواتین کو بھی لائسنس دے کر اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ مینجمنٹ انجینئر ٹرینی اہلکاروں میں 24 سالہ فریال انور اور 27 سالہ امامہ سلیم نے کنٹینر پورٹ پر ایس ٹی ایس کرین آپریشنز کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کی تربیت مکمل کرلی ہے۔

فریال انور ریموٹ آپریٹنگ اسٹیشن (ROS) کے ساتھ مینول کرین بھی آپریٹ کرسکتی ہیں۔ فریال نے بتایا، "ٹریننگ کا عمل انتہائی طویل اور محنت طلب تھا جس میں مشاہدے کے طور پر 100 گھنٹے مکمل کرنے تھے جبکہ مزید 100 گھنٹے زیر نگرانی آپریشنز سرانجام دینے تھے ۔

(جاری ہے)

پھر ہمیں خود ہی مشینوں کو 200 گھنٹے آپریٹ کرنا تھا۔ یہ تمام کام جسمانی و ذہنی اعتبار سے مشکل تھے تاہم اس سے مجھے مزید عزم ملا کہ اپنے طور پر بہترین کام کرنا ہے۔

مجھے ایسے ادارے کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے جو عمر اور صنف سے بڑھ کر ہمارے اخلاص اور محنت کو اہمیت دیتا ہے۔ " ہچیسن پورٹس پاکستان کے ہیڈ اور جنرل منیجر کیپٹن سید راشد جمیل نے کہا، "مہارت اور کارکردگی کے اعتبار سے ہم پاکستان میں عالمی شپنگ معیار متعارف کرا رہے ہیں۔ ایک ذمہ دار اور مساوی مواقع فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہماری پالیسیوں اور افعال سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہو ۔

فریال اور امامہ کرینیں آپریٹ کرنے کی باقاعدہ لائسنس یافتہ تربیت مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین ہیں۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ دونوں نوجوان انجینئرز پاکستان میں تمام نوجوان خواتین کے لئے مثالی کردار بنیں گی بالخصوص وہ خواتین جو ایسے شعبوں میں اپنا کیرئیر بنانے کی خواہاں ہیں جہاں پہلے صرف مرد ہی تھے ۔" فریال نے 142 گھنٹے مکمل کئے اور 23 مووز فی گھنٹہ کی رفتار سے زیر نگرانی مجموعی طور پر 646 مووز سرانجام دیئے۔

دوسری آپریٹر امامہ نے 162 گھنٹے مکمل کئے اور 29 مووز فی گھنٹہ کی رفتار سے زیر نگرانی مجموعی طور پر 516 مووز سرانجام دیئے۔ یہ STSکرین کی ٹرینی اہلکاروں کے لئے غیرمعمولی کارکردگی ہے۔ ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں پہلا کنٹینر ٹرمینل ہے جس نے ریموٹ کنٹرول کرین آپریشنز متعارف کرائے ہیں اور یہ مکمل طور پر آر او ایس موڈ پر کی سائیڈ آپریشنز چلا رہا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی زیادہ محفوظ، پائیدار، بہتر کارکردگی ، مختلف امور کی انجام دہی اور کم لاگت کی حامل ہے۔ یہ ٹیکنالوجی یہاں ریکارڈ ساز کارکردگی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی جو عالمی سطح پر دنیا میں سب سے زیادہ بہترین کارکردگی کے حامل کنٹینر ٹرمینل کے معیار سے عین مطابقت رکھتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..