فٹ بال ورلڈ کپ سیالکوٹ کی معروف کمپنی TELSTAR-18 سے کھیلا گیا جو سیالکوٹ کی سپورٹس انڈسٹری کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، زاہد لطیف ملک

بدھ 18 جولائی 2018 00:02

فٹ بال ورلڈ کپ سیالکوٹ کی معروف کمپنی TELSTAR-18 سے کھیلا گیا جو سیالکوٹ کی سپورٹس انڈسٹری کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، زاہد لطیف ملک
سیالکوٹ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) روس میں ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ سیالکوٹ کی معروف کمپنی کے تیار کردہ فٹبال TELSTAR-18 سے کھیلا گیا جو سیالکوٹ کی سپورٹس انڈسٹری کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔گزشتہ دنوں ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میںایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیالکوٹ کی کاروباری برادری سمیت کمپنی کے مالک خواجہ مسعود اختر سمیت ان کی فیملی نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں سیالکوٹ چیمبر کی تاریخ میں پہلی بار اس شاندار پرفارمنس پر خواجہ مسعود اختر کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے صدر زاہد لطیف ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارورڈ گروپ کے تیار کردہ فٹبال "Telstar 18"نے پوری دنیا میں سیالکوٹ کی سپورٹس انڈسٹری کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا جو کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سیالکوٹ چیمبر کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ سیالکوٹ چیمبرکسی انڈسٹری کو اس کی شاندار کارکردگی پر گولڈ میڈل دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا جو انڈسٹری اپنی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اس کو بھی ایسے ہی پروقار تقریب میں گولڈ میڈل دیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ مسعود اختر نے صدر چیمبر زاہد لطیف ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر کی جانب سے گولڈ میڈل کا ملنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ Telstar-18اب تک کا دنیا میں تیار کیا جانے والا سب سے بہترین فٹبال ہے، اس کامیابی کے حصول کے پیچھے میری ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم کی شبانہ روز محنت شامل ہے۔انہوں مزید کہا کہ سیالکوٹ کی انڈسٹری کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ