فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام کاروباری خواتین کیلئے بہت بڑی نعمت ہے۔ حبیب شیخ

منگل 17 جولائی 2018 23:20

فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام کاروباری خواتین کیلئے بہت بڑی نعمت ہے۔ حبیب شیخ
فیصل آباد۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا قیام اس خطے کی خواتین کیلئے بہت بڑی نعمت ہے جس کے ذریعے نہ صرف نئی تعلیم یافتہ خواتین اپنے لئے باعزت کاروبار شروع کر سکتی ہیں بلکہ پہلے سے چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے والی خواتین بھی اپنے کاروبار کو توسیع دے سکتی ہیں۔ یہ بات حبیب شیخ نے فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں خواتین کیلئے ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ورکشاپ کا عنوان کاروباری ذہنیت اور کلچر کی ترویج تھا۔ حبیب شیخ نے کہا کہ فیصل آباد بنیادی طور پر صنعتی ، تجارتی اور کاروباری مرکز ہے ۔ اس شہر کے مردوں کی طرف سے یہاں کی خواتین میں بھی کامیاب کاروبار کرنے کی صلاحیتیں بدرجہ اتم موجود ہیں۔

(جاری ہے)

مگر وہ مالی گھریلو اور سماجی مسائل کی وجہ سے ان کا عملی اظہار نہیں کر پاتیں۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کی طرح عورتوں کیلئے بھی کاروبار کرنے کے دوبنیادی لوازمات ہیں جن میں مصنوعات کی تیاری اور ان کی مارکیٹنگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعات کی تیاری کیلئے سرمایے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کیلئے تھوڑے سرمایے سے ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے جبکہ تیار کر دہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کا مسئلہ بھی آن لائن سسٹم نے کافی حد تک حل کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر گھروں میں رہتے ہوئے خواتین مختلف نوعیت کی منفرد اور انواع و اقسام کی مصنوعات تیار کر کے آن لائن سسٹم کے ذریعے فروخت کر سکتی ہیں۔

لیکن ابھی تک اس طریقہ کار کو بڑے پیمانے پر پذیرائی نہیں مل سکی۔ انہوں نے فیصل آباد میں وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کو اس سلسلہ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ خواتین اس پلیٹ فارم کو استعمال کر کے اپنی مصنوعات کی موثر تشہیر اور مارکیٹنگ بھی بھی کر سکتی ہیں۔ فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدر محترمہ روبینہ امجد نے بتایا کہ کاروباری خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ان کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا تاہم اس چیمبر کے قیام نے ان کا یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وومن چیمبر نے اپنے قیام سے لے کر اب تک خواتین کو قومی معاشی ترقی کا حصہ بنانے کیلئے کئی بنیادی اور کلیدی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں جامعہ زرعیہ میں ہونے والے کاروباری خواتین کے پہلے فیسٹیول کا خاص طور پر ذکر کیا جس کے ذریعے لوگوں کو اس شہر کی کاروباری خواتین کی صلاحیتوں کو اعتراف کرنا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ وومن چیمبر نے خواتین کیلئے ایک درجن سے زائد تربیتی ورکشاپس اور سیمینار ز کا بھی اہتمام کیا تاکہ ان کے بنیادی مسئلوں کی نشاندہی کر کے ان کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ورکشاپ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل ورکشاپ میں شریک ہونے والی خواتین نے اپنا تعارف کرانے کے علاوہ اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کی بھی نشاندہی کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد