ڈالر کی قیمت میں اضافے پر کاٹی کا اظہار تشویش ، بڑھتی ہوئی پیدواری لاگت کا مسئلہ سنگین ہوجائے گا، کاٹی

بدھ 18 جولائی 2018 20:05

ڈالر کی قیمت میں اضافے پر کاٹی کا اظہار تشویش ، بڑھتی ہوئی پیدواری لاگت کا مسئلہ سنگین ہوجائے گا، کاٹی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر طارق ملک، سینیئر نائب صدر سلمان اسلم اور نائب صدر جنید نقی نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کاٹی سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے صنعتی خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جو بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کا شکار صنعتی شعبے کے مسائل میں مزید اضافے کا باعث بنے گا اور یہ چیلنج مزید سنگین شکل اختیار کرلے گا۔

طارق ملک نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم روپے کا ہدف برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی کے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ طارق ملک کا کہنا تھا کہ صنعت کار اور برآمدکنندگان برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے رہے ہیں، لیکن سابقہ حکومت اور پالیسی سازوں کی جانب سے اس جانب مطلوبہ توجہ نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دہائی سے پاکستانی صنعتوں کو مسلسل بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کے مسائل درپیش ہیں، دوسری جانب غیر ضروری درآمدات ہونے اور برآمدات میں اضافے کے لیے درست سمت میں پالیسی اصلاحات نہ ہونے کی وجہ سے تجارتی خسارہ بحرانی شکل اختیار کرچکا ہے۔

طارق ملک نے کہا کہ ملک میں اگلے ہفتے عام انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے، توقع کرتے ہیں کہ نئی منتخب ہونے والی حکومت معاشی اصلاحات ، برآمدات میں اضافے اور صنعتی لاگت میں کمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے صنعتی اور برآمداتی شعبے کا استحکام کلیدی اہمیت رکھتا ہے، اسی طرح ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈیجیٹل ذرائع سے قرض، ایس ای سی پی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

ڈیجیٹل ذرائع سے قرض، ایس ای سی پی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

موبائل فونز کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی کمی کارحجان

ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی کمی کارحجان

پاکستان سنگل کنٹری ایگزبیشن  میں شرکت  کے لئے کل بدھ    تک   درخواستیں     جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے ..

پاکستان سنگل کنٹری ایگزبیشن میں شرکت کے لئے کل بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے ..

دبئی میں مقیم  پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  فروری کے دوران 1.72 فیصد اضافہ

دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران 1.72 فیصد اضافہ

ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں  0.5 فیصد کی کمی  ریکارڈکی

ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

فوڈ گروپ کی برآمدات میں  پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر    اضافہ  ،حجم 4.969 ارب ڈالر رہا،ادارہ شماریات

فوڈ گروپ کی برآمدات میں پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ،حجم 4.969 ارب ڈالر رہا،ادارہ شماریات

امیدہے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نو منتخب وزراء کو مبارکباد۔صدر کاٹی

امیدہے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نو منتخب وزراء کو مبارکباد۔صدر کاٹی

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایف بی آرسے ایس آر او پر نظر ثانی  کی اپیل

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایف بی آرسے ایس آر او پر نظر ثانی کی اپیل

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا کمی