پی ٹی سی ایل گروپ نے 4% YOY کی ترقی حاصل کی -

،پی ٹی سی ایل نے عبوری منافع ایک روپیہ فی حصص کا اعلان کر دیا-

بدھ 18 جولائی 2018 23:32

پی ٹی سی ایل گروپ نے 4% YOY کی ترقی حاصل کی -
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ملک میں ICTخدمات کی معروف فراہم کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 30 جون 2018 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج اور 1روپیہ فی حصص عبو ری منافع کا اعلان 18 جولائی 18 20کواسلام آباد میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں کیا ۔ گروپ کمپنیوں کی مجموعی طور پر مثبت کارکردگی کی وجہ سے پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی سال 2018 کی پہلی ششماہی میں 4 % YOY ترقی کر کی60.7 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

پی ٹی سی ایل گروپ کی دوسری سہ ماہی کے دوران QoQ کی آمدنی 2 % بڑھ گئی ۔ موبائل فون مارکیٹ میں سخت مقابلے کے باوجود یو فون نے 5% YOY ترقی کی۔ پی ٹی سی ایل مائیکرو فنانسنگ کے ایک ذیلی ادارے یو بینک نے سال 2017 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 71% کی شاندارترقی کی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل گروپ کا آپریٹنگ منافع 57% زائدرہا ۔ تاہم مجموعی طور پر پی ٹی سی ایل گروپ کاخالص منافع 45% فیصد کمی کا شکار ہوا ۔

جس کی بنیادی وجوہات روپے کی قدر میں 1.1 ارب کی کمی اور 1.3 ارب روپے کی گزشتہ سال کی مثبت ایڈجسٹمنٹ تھیں ۔ سازگار حالات کی صورت میں پی ٹی سی ایل کا خالص منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 28% زیادہ ہوتا۔ YOYمستحکم رہتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے QoQ 1% آمدنی میں اضافہ حاصل کیا۔ پی ٹی سی ایل کی نمایا ں اور مارکیٹ کی معروف فکسڈ براڈبینڈDSLسروس نے اس ترقی کو جاری رکھا اور2017 ء کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں8%فیصد زیادہ ترقی کی, کارپوریٹ بزنس نے گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 14%نمایاں ترقی کی،۔

چارجی/ LTE میں گزشتہ برس کی جانے والی سرمایہ کاری نے اس سال مثبت نتائج دکھائے اوردوہرے ہندسوں میں YoY ترقی کی۔ تاہم ملکی و بین الاقوامی وائس کی آمدنی میں کمی آئی جس کی وجہ OTT اور سیلولر سروسز کا حصول تھا جس کے نتیجے میں وائس ٹریفک میں کمی ہوئی۔ پی ٹی سی ایل کا آپریٹنگ اور خالص منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 2%کم رہا جس کی مرکزی وجہ سال کی پہلی ششماہی میںصارفین کو حاصل کرنے کی لاگت، اور نان آپریٹنگ آمدنی میں کمی تھی جس کی وجہ فنڈز میں کمی ،VSS اور CAPEX میں بالترتیب گزشتہ سال کے مقابلے میں سرمایہ کاری میں کمی تھی۔

ان وجوہات کی بناء پر خالص منافع میں 2017کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 21% کی کمی بتائی گئی ہے۔ ( اگر ان کو ایک دفعہ ہونے ولی تبدیلیوں کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے تویہ 12% کم ہی)۔ پی ٹی سی ایل نے 1 روپیہ فی حصص کے عبوری منافع کا اعلان کیا ہے ، جو کہ مجموعی طور پر 5.1ارب روپے کے منافع کی ادائیگوں کے مساوی ہے۔پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے سب سے اہم 100 مقامی ایکس چینجز کو تبدیل کر کے ملک کے مختلف حصوں میں نیٹ ورک کو جدید بنانے کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

جس کا مقصد تیز رفتار ڈیٹا اور آئی پی ٹی وی سروسز فراہم کرنا ہے۔ جدت لانے کا یہ جاری پروگرام بہتر نتائج فراہم کررہا ہے ، جو کہ صارفین کی شکایات میں کمی، صارفین کی تعداد میں اضافے ، بہتر ARPU اوران ایکس چینجز کی زائد آمدنی کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔ چارجی کی حالیہ ’چارجی ڈبل والیوم ‘ اور ’کراچی چارجی ریکنکٹ مہم شروع کی گئیں ، جن کا بہت اچھا ردِعمل آیا اور مارکیٹ میں چارجی کو مزید پذیرائی ملی۔

پی ٹی سی ایل نے نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں نئے ICT، کلائوڈ انفراسٹرکچر اور مینجڈ سروسز پراجیکٹس پر دستخط کیے ہیں اس کے علاوہ نئی شراکت داریوں اور سلوشنز کے ذریعے اپنے پورٹ فولیو کو بہتر بنا ریا ہے ۔دوسری سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل نے سوفٹ ویئر کمپنیوںاور کال سینٹرکو کلائوڈ پر مبنی سلوشنز کی فراہمی کے لیے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سے معاہدے پر دستخط کئے اس کے ساتھ پی ٹی سی ایل نے کلاؤڈ انفراسٹرکچر سروس سیکورٹی کے لئے 27001 & 27017 ISOکی سرٹیفیکیشن بھی حاصل کیں۔

پی ٹی سی ایل نے فلم ’’ 7 دن محبت ان‘‘ کے سلسلے میں ڈان فلمز کے ساتھ شراکت داری کی ، اس فلم میں پاکستان کے نامور ستارے شامل ہیں۔موقع کی مناسبت سے ، پی ٹی سی ایل نے ایک ٹی وی کمرشل بھی لانچ کیا جس میں ماہر ہ خان اور شیراز منور Mbps 10کے لامحدود انٹر نیٹ کی تشہیرکرتے ہوئے نظر آئے ۔پی ٹی سی ایل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ خلاف انٹرنیشنل ٹی 20 سیریز میں بھی سپانسر کیا۔ دونوں مواقع پر پی ٹی سی ایل ’ ’ آن دا بیک-" کے ساتھ پاکستانی ٹیم نے ٹی 20 کرکٹ سیریز اپنے نام کیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈیجیٹل ذرائع سے قرض، ایس ای سی پی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

ڈیجیٹل ذرائع سے قرض، ایس ای سی پی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

موبائل فونز کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی کمی کارحجان

ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی کمی کارحجان

پاکستان سنگل کنٹری ایگزبیشن  میں شرکت  کے لئے کل بدھ    تک   درخواستیں     جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے ..

پاکستان سنگل کنٹری ایگزبیشن میں شرکت کے لئے کل بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے ..

دبئی میں مقیم  پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  فروری کے دوران 1.72 فیصد اضافہ

دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران 1.72 فیصد اضافہ

ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں  0.5 فیصد کی کمی  ریکارڈکی

ملک میں بجلی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

فوڈ گروپ کی برآمدات میں  پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر    اضافہ  ،حجم 4.969 ارب ڈالر رہا،ادارہ شماریات

فوڈ گروپ کی برآمدات میں پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ،حجم 4.969 ارب ڈالر رہا،ادارہ شماریات

امیدہے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نو منتخب وزراء کو مبارکباد۔صدر کاٹی

امیدہے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نو منتخب وزراء کو مبارکباد۔صدر کاٹی

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایف بی آرسے ایس آر او پر نظر ثانی  کی اپیل

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایف بی آرسے ایس آر او پر نظر ثانی کی اپیل

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا کمی