سی پیک سے روزگار کے 8 لاکھ سے زائد مواقع پیدا ہوں گے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نے دونوں ممالک کے تزویراتی شراکت داری کو نئی عملی جہت دی ہے، سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں سے پاکستان مستفید ہو رہا ہے

نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 01:40

سی پیک سے روزگار کے 8 لاکھ سے زائد مواقع پیدا ہوں گے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نے دونوں ممالک کے تزویراتی شراکت داری کو نئی عملی جہت دی ہے، سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں سے پاکستان مستفید ہو رہا ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ سی پیک سے روزگار کے 8 لاکھ سے زائد مواقع پیدا ہوں گے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) نے دونوں ممالک کے تزویراتی شراکت داری کو نئی عملی جہت دی ہے، سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں سے پاکستان مستفید ہو رہا ہے۔

جمعہ کو وزارت خارجہ میں ایک سڑک ایک خطہ (بی آر آئی) اور سی پیک کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات دنیا کے لئے ایک روشن مثال ہیں اور چین کے صدر ژی جن پنگ کے بی آر آئی نظریہ کے تحت سی پیک ایک مثالی منصوبہ ہے۔ برطانیہ کے گری سنز پیک انویسٹمنٹ بینک کے چیئرمین اور سی ای او ہینری ٹل مین جو بی آر آئی اور سی پیک سمیت دیگر چینی اقتصادی اقدامات پر اتھارٹی سمجھے جاتے ہیں نے کہا کہ سی پیک ایک اہم اور تاریخی منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر خارجہ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اور بی آر آئی منصوبوں کی اقتصادی کامیابیاں نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں خصوصی فوائد حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے تحت بجلی پیدا کرنے اور سڑکوں کی تعمیر کے کئی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ دیگر کئی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے روزگار کے 8 لاکھ سے زائد مواقع پیدا ہوں گے جبکہ بی آر ائی اور سی پیک کے تحت پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا، اس کے علاوہ پاکستان کے تعمیرات، مینوفیکچرنگ، سیاحت اور ای کامرس کے شعبوں کی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت مخصوص اقتصادی زونز کے قیام سے استفادہ کی ضرورت ہے جہاں پر بین الاقوامی سرمایہ کار پہلے ہی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی ای ٹریڈز پاکستان کی صنعتی اور اقتصادی ترقی کو چار چاند لگا دیں گے۔ سی پیک کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی بڑی کمپنیاں پاکستان آ رہی ہیں جس سے نئی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے سی پیک پر 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تقریب کا انعقاد پاکستان کی معیشت اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے حوالے سے سی پیک کے مثبت اثرات کو اجاگر کرنے کیلئے کیا گیا۔

تقریب میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، وزیر قانونو انصاف سید علی ظفر، چین کے سفیر ژائو جنگ، پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے سربراہوں اور اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت کے تھنک ٹینکس اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ