ملکی معاشی بہتری،اقتصادی بحران سے بچائو کے لیے قابل عمل منصوبے کی ضرورت ہے

فوری بیل آئوٹ پیکج اور نئی سٹریٹجک تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جو برآمدات کو جارحانہ انداز میں بڑھاسکے ڈاکٹر مرتضیٰ مغل صدر پاکستان اکانومی واچ

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:11

ملکی معاشی بہتری،اقتصادی بحران سے بچائو کے لیے قابل عمل منصوبے کی ضرورت ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری اور اقتصادی بحران سے بچائو کے لیے ایک قابل عمل منصوبے کی ضرورت ہے۔ ملک کو اس وقت فوری بیل آئوٹ پیکج اور ایک نئی سٹریٹجک تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جو برآمدات کو جارحانہ انداز میں بڑھاسکے۔ ایسی پالیسی تمام شراکت داروں کی بھرپور مشاورت سے بنائی جائے تاکہ ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کوملکی معیشت کے حوالے سے ایک جامع پالیسی بنانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ء کے لیے جاری حسابات کا خسارہ 18 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جو دو سال قبل صرف 4.87 ارب ڈالر تھا، یہ صورتحال قابل تشویش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران درآمدات میں اضافے کی وجہ سی2018ء میں درآمدات کا حجم 66 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر9 ارب ڈالرتک کم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرنسی کی قدر میں کمی اور دیگر اقدامات سے برآمدات میں 2.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا مگراس سے قومی قرضے بڑھ گئے ہیں۔ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور کاروباری برادری پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے لیے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے ایک جامع پالیسی مرتب کر کے معیشت کی پائیدار ترقی کے اقدامات کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس