امریکی دبائو نظر انداز، ترکی کی جانب سے ایرانی خام تیل کی درآمد جاری

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:56

امریکی دبائو نظر انداز، ترکی کی جانب سے ایرانی خام تیل کی درآمد جاری
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) امریکا کی جانب سے دبائو کے باوجود ترکی کی ایران سے خام تیل کی درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

توانائی کے حوالے سے قومی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترکی کی سب سے بڑی آئل ریفائنری تپراس نے جنوری سے اپریل 2018 ء کے دوران ایران سے اوسطا 1 لاکھ 87 ہزار 196 بیرل یومیہ خام تیل درآمد کیا۔صرف اپریل کے دوران خام تیل کی درآمد 2 لاکھ 40 ہزار بیرل یومیہ سے زیادہ رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu