چین دنیا سے جڑنے کے لیے برّی ، بحری راستوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ لنکس کا جال بچھا نے لگا

بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹو دنیا میں ریلویز کی تعمیر کے حوالے سے بھی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے،ناقدین کی منصوبوں پر تنقید

پیر 23 جولائی 2018 12:20

چین دنیا سے جڑنے کے لیے برّی ، بحری راستوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ لنکس کا جال بچھا نے لگا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) چین برّی اور بحری راستوں پر مشتمل ایسے ٹرانسپورٹ لنکس کا جال بچھا رہا ہے جو اسے یورپ اور افریقہ سے جوڑ دیں گے اور اس سلسلے میں وہ بالکل بھی وقت ضائع نہیں کر رہا۔چین نے ان منصوبوں کے لیے ایسی تعمیراتی مشنیری تیار کی ہے جو یہ کام تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچا سکے۔تاریخ کے بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں شامل بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹو ایک ایسا منصوبہ ہے جو دنیا میں ریلویز کی تعمیر کے حوالے سے بھی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔

نئی اور جدید مشینیں اس منصوبے کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد دے رہی ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے اس پرعزم منصوبے کا آغاز 2013 میں کیا تھا جس کا مقصد 70 ممالک میں پھیلی دنیا کی دو تہائی آبادی کو سڑکوں، ریل اور بحری راستوں سے جوڑنا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس منصوبے کے لیے کھربوں ڈالر درکار ہیں جو بینک، منصوبے میں شامل ممالک اور خود چینی حکومت فراہم کرے گی۔

تاہم یہ منصوبہ بھی تنازعات سے پاک نہیں۔ ناقدین کا کہناتھا کہ اس سے غریب ممالک پر اربوں ڈالر کا چینی قرض چڑھ جائے گا اور وہ اس کا مقصد چینی خارجہ پالیسی کی ترویج و تشہیر قرار دیتے ہیں۔تاہم اس تنقید کے باوجود بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی نشانیاں چین اور اسے باہر دیکھی جا سکتی ہیں جہاں جدید ترین مشینری تیزی سے ریلوے لائنز کی تعمیر میں مصروف ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..