52سے زائد تاجرتنظیموں کے عہدیداران کا تحریک انصاف میں شمولیت ،

انتخابات میں بھر پور حمایت کا اعلان جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ بھی تحر یک انصاف کے حق میں آئیگا ‘سینیٹر چوہدری محمد سروو کی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس

پیر 23 جولائی 2018 18:00

52سے زائد تاجرتنظیموں کے عہدیداران کا تحریک انصاف میں شمولیت ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) لاہور سمیت پنجاب بھر سی52سے زائد تاجرتنظیموں کے عہدیداران نے تحریک انصاف میں شمولیت اور عام انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدوار کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ بھی تحر یک انصاف کے حق میں آئیگا ‘ہم پہلے دن سے شفاف انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیںجمہوریت اور ملک کی مضبوطی کیلئے بھی شفاف انتخابات قومی تقاضہ ہے ‘ہم کسی چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے ہی اقتدار میں آئیں گے ۔

وہ سوموار کے روز لاہور پر یس کلب میں تحر یک انصاف ٹر یڈرز ونگ پنجاب کے صدر طاہر نوید‘ٹر یڈر ونگ لاہور کے صدر میاں طارق فیروز کے ہمراہ پاکستان کیمسٹ رٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر اسحق میو ‘تاجر قائدین میاں اسلم شہزاد ‘سہیل احمد خان ‘میاں محمد احمد کاشف ‘شیخ جلال احمد ‘میاں شفیق رحمانی ‘اظہر کھوکھر ‘مبشر چٹھہ سمیت دیگر کی تحر یک انصاف میں شمولیت اور عام انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدوارں کی حمایت کے اعلان کے موقعہ پر پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ ہم تاجر تنظیموں کو یقین دلاتے ہیں کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آنے کے بلا تفر یق تمام تاجروں تنظیموں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا اقدامات کر یں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں لیکن ہمارے پاس عمران خان جیسی ایماندار قیادت موجود ہے جو ملک سے کرپشن‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے قوم کو نجا ت دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین کررکھتے ہیں ہم آج بھی کہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات مکمل طور شفاف ہونے چاہیے تاکہ عوامی اپنی مر ضی کے مطابق اپنے نمائندوں کا انتخاب کرسکیں ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے ملک میں آئندہ حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔ تحر یک انصاف ٹر یڈرز ونگ پنجاب کے صدر طاہر نوید‘ٹر یڈر ونگ لاہور کے صدر میاں طارق فیروز نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج پاکستان کی تاجر برداری بھی بڑی تیزی کیساتھ عمران خان کیساتھ کھڑی ہو رہی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ تمام مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی