ایف پی سی سی آئی نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں مزید توسیع کا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی کی کامیابی سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا ہے،ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی ساکھ میں اضافہ ہو گا، نائب صدر کریم عزیز ملک

جمعہ 27 جولائی 2018 22:06

ایف پی سی سی آئی نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں مزید توسیع کا مطالبہ کر دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کامیابی سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا ہے جس میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو گا۔ نئی حکومت بننے سے قبل ہی کرنسی اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔

نئی حکومت سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں اضافہ ہو گا ، کئی ممالک سے کشیدہ تعلقات بہتر ہو جائیں گے اور عالمی برادری میںپاکستان کی ساکھ بہتر ہو گی۔کریم عزیز ملک نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم پڑوسی ممالک سے تعلقات، پاکستان میں کاروبار کی فضاء ، کاشتکاروں اورغریبوں کی حالت زار بہتر بنائیں گے جو خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انکے دور میں صحت اور تعلیم کے شعبے بھی نمایاں ترقی کریں گے جبکہ کرپشن ، لاقانونیت، بے روزگاری اور عدم استحکام میں زبردست کمی آئے گی۔انھوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جائے گی جبکہ پی آئی اے، سٹیل ملز، ریلوے اور توانائی کی کمپنیوں میں اصلاحات لائی جائیں گی۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کریم عزیز ملک نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم لانا ایک خوش آئند قدم ہے جس سے ایک کھرب تک کا کالا دھن سفید ہو گیا اور حکومت کو اربوں روپے کی آمدنی الگ ہوئی۔

الیکشن کی مصروفیات کی وجہ سے کاروباری برادری سکیم کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکی اس لئے نئی حکومت اس میں توسیع کرے یا اس سے بہتر سکیم کا اعلان کیا جائے۔اندونیشیا کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں کی حکومت نے گزشتہ سال جو سکیم متعارف کروائی تھی اسکے تحت عوام نے 366 ارب ڈالر کے اثاثے طاہر کئے ۔

چونکہ عمران خان کو ملک بھر میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بھرپور اعتماد حاصل ہے اس لئے موجودہ سکیم میں توسیع یا نئی سکیم متعارف کروانے سے بھاری مقدار میں سرمایہ پاکستان منتقل ہو گا۔ کریم عزیز ملک نے کہا کہ غیر ملکی بینکوں میں پاکستانیوں کے ڈھائی سو ارب ڈالر سے زیادہ پڑے ہوئے ہیں جس کا تیسواںحصہ بھی اگر ملک میں آ گیا تو آئی ایم ایف سمیت کسی ملک یا ادارے سے قرضہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی اورمعیشت اور روپیہ مستحکم ہو جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی