پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں95 ارب44 روپے سے زائد کا اضافہ

جمعہ 27 جولائی 2018 22:18

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں95 ارب44 روپے سے زائد کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری جمعہ کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 42100، 42200، 42300،42400،42500،42600 اور 42700 کی نفیسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔سرمایہ کاری مالیت میں95 ارب44 روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت51.57فیصد زائد جبکہ74.48 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ ، توانائی،کیمیکل،سیمنٹ اور دیگر سیکٹر میں نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس42845پوائنٹس کی بلند سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس697.29پوائنٹس اضافے سی42786.54پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی264کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 72کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں95 ارب44 کروڑ65لاکھ86ہزار 927روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر86کھرب90 ارب54 کروڑ92 لاکھ57ہزار361 روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو مجموعی طور پر38 کروڑ54لاکھ93ہزار950 شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت13کروڑ11لاکھ65 ہزار360 شیئرز زائد ہے ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت133.12روپے اضافے سے 2795.65 روپے اورانڈس موٹرزکو کے حصص کی قیمت56.45روپے اضافے سی1354.96 روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سی2050.00 روپے اور کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت90.00روپے کمی سی2890.00پر بند ہوئی ۔

جمعہ کوپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں 3کروڑ97لاکھ34ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت78پیسے اضافے سی1.28 روپی اورپی آئی اے سی کی سرگرمیاں 2کروڑ39لاکھ20ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت79پیسے اضافے سی6.99روپے ہو گئی۔جمعہ کو کے ایس ای 30 انڈیکس390.89پوائنٹس اضافے سی21335.95پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1266.65پوائنٹس اضافے سی72172.06پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس336.34پوائنٹس اضافے سی30713.41پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا